بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

پنڈی ٹیسٹ کی وکٹ پر آئی سی سی نے ایکشن لے لیا

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے راولپنڈی ٹیسٹ کی وکٹ پر ایکشن لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے راولپنڈی ٹیسٹ کی وکٹ کو غیرمعیاری قرار دیتے ہوئے ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی وینیو کے کھاتے میں ڈال دیا۔

میچ ریفری رنجن مدوگالے کی شکایت پر آئی سی سی نے وکٹ پر ایکشن لیا۔

رنجن مدوگالے کا کہنا تھا کہ پچ کا رویہ پانچ دنوں کے کھیل میں بھی بمشکل ہی تبدیل ہوا، باؤنس قدرے کم ہونے کے علاوہ پچ میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔

اس سے قبل میچ ریفری رنجن مدوگالے نے 2017 کے ایشز ٹیسٹ میلبورن کرکٹ گراؤنڈ کی پچ کو خراب قرار دیا تھا۔

یاد رہے کہ کوئی بھی گراؤنڈ جو پانچ سالوں میں پانچ ڈی میرٹ پوائنٹس حاصل کرتا ہے اسے 12 ماہ کے لیے بین الاقوامی کرکٹ کی میزبانی سے روک دیا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا جانے والا پہلا ٹیسٹ میچ ڈرا ہوگیا اور ٹیسٹ کے پہلے چار دنوں میں صرف 11 وکٹیں ہی گری تھیں۔

مزید پڑھیں: پنڈی ٹیسٹ کی پچ پر رمیز راجا کا بیان آگیا

اس سے قبل چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ ڈرا ٹیسٹ میچ کسی بھی صورت میں ٹیسٹ کرکٹ کی اچھی تشہیر نہیں، مجھے شائقین کی مایوسی کا احساس ہے ، میچ کا نتیجہ ضرور نکلنا چاہیے تھا مگر سمجھنے کی بات یہ ہے کہ یہ 3 میچز کی سیریز ہے ابھی 2 میچز باقی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جب میں آیا تھا میں نے نئی پیچز لگانے کے بارے میں بات کی جس پر مجھ پر تنقید کی گئی، میں ستمبر میں آیا تو اس وقت سیزن شروع تھا جبکہ پچ کو بنانے میں 5،6 ماہ لگتے ہیں ۔

رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ جیسے ہمارا مارچ میں سیزن ختم ہوگا، ہم نے 50 سے 60 پچز کو دوبارہ بنانا ہے، ہم پوری کوشش کریں گے کہ میچز کا نتجیہ نکلے لیکن ہمارے پاس کوئی جادو کی چھڑی نہیں کہ پچز تیار ہوجائیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں