اشتہار

‘فوج کا سیاست سےکوئی لینا دینا نہیں’

اشتہار

حیرت انگیز

پاک فوج کے ترجمان نے ایک بار پھر فوج کی سیاست میں مداخلت کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ فوج پر مداخلت کا الزام لگانے والے ثبوت لائیں۔

پاک فوج کے ہیڈکوارٹر جی ایچ کیو میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابرافتخار نے بھارت کی جانب سے پاکستانی حدود میں داخل ہونے والے فلائنگ اوبجیکٹ کو مار گرانے سے متعلق کارروائی پر تفیصلی بات کی۔

پریس کانفرنس کے دوران صحافیوں نے موجودہ سیاسی صورتحال پر بھی سوالات کیے تو ڈی جی آئی ایس پی آر نے دوٹوک جواب دیا۔ انہوں نے کہا کہ فوج کا سیاست سےکوئی لینا دینا نہیں ہے اس معاملے میں مزید بحث نہ کی جائے یہی سب کیلئے اچھا ہے۔

”پاک فضائیہ نے بھارتی فلائنگ اوبجیکٹ مار گرایا“

- Advertisement -

بابرافتخار نے کہا کہ سیاست کے سوال کا میں واضح جواب دے چکا ہوں انگلیاں اٹھانے والوں، دعویٰ کرنےوالوں سے پوچھیں فوج کا سیاست سےتعلق نہیں جو سوال اٹھا رہے ہیں ان سےسوال کریں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ فوج پر مداخلت کا الزام لگانے والے ثبوت لائیں ماضی میں بھی الزامات کا کوئی ثبوت نہ لاسکے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں