اشتہار

پیوٹن نے رضا کار جنگجوؤں کو لڑنے کی اجازت دے دی

اشتہار

حیرت انگیز

ماسکو: روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے رضا کار جنگجوؤں کو یوکرین کے خلاف لڑنے کی اجازت دے دی ہے۔

قومی سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا کہ روس کی جانب سے رضا کار جنگجوؤں کو لڑنےکی اجازت دی ہے، 16 ہزار سے زائد رضا کار جنگجوؤں نے لڑنے کی اجازت طلب کی تھی۔

روسی صدر نے کہا کہ رضا کار جنگجوؤں میں اکثریت کا تعلق مشرق وسطیٰ سے ہے، ایسے بہت لوگ ہیں جو رضا کارانہ طور پر لڑنا چاہتے ہیں، رضا کار جنگجو ڈونباس (مشرقی یوکرین) میں مقیم لوگوں کی مدد کرنا چاہتے ہیں۔

- Advertisement -

ولادیمیر پیوٹن نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم نے رضا کار جنگجوؤں کو جنگی زون میں جانے کی اجازت دی ہے، یوکرین میں بھی یورپی کرائے کے جنگجو لڑ رہے ہیں۔

ادھر روس کے وزیر دفاع نے کہا کہ یوکرین کا ضبط اسلحہ یوکرینی علیحدگی پسند گروپوں کو دینا چاہیے۔ روسی وزیر دفاع کی جانب سے اسلحہ دینے کی تجویز قومی سلامی کونسل میں دی گئی۔

روسی صدر پیوٹن نے وزیر دفاع کی اسلحہ دینے کی تجویز کی حمایت کی۔ روسی صدر نے رضا کاروں کو لڑنےکی اجازت یوکرینی صدر کے بیان کے بعد دی۔

یوکرینی صدر نے دنیا بھر سے رضا کار جنگجوؤں کو یوکرین آنےکی دعوت دی تھی۔ مغربی میڈیا کے مطابق یورپی ممالک سے رضا کار جنگجو یوکرین میں لڑ رہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں