اشتہار

امریکی صدر کا روس کیخلاف مزید کارروائیوں کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: امریکی صدر جوبائیڈن نے روس کے خلاف مزید کارروائیوں کا اعلان کردیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن نے روس کے خلاف اٹھائے جانے والے اقدامات کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ امریکا اور اتحادی روس کے ساتھ خصوصی تجارتی تعلقات ختم کردیں گے۔

امریکی صدر نے روس کی جانب سے یوکرین پر حملے کے بعد مزید سختی کرتے ہوئے روسی سی فوڈ، شراب اور ہیروں پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ ان پابندیوں میں روسی معیشت کے کئی دستخطی شعبوں سے اشیا کو ہدف بنایا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم پیوٹن پر اقتصادی دباؤ بڑھانے اور روس کو عالمی سطح پر مزید تنہا کرنے کی کوششوں کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں: امریکی صدر کا روس پر نئی سنگین پابندیاں لگانے کا اعلان

واضح رہے کہ اس سے قبل گزشتہ دنوں امریکا نے روس کی جانب سے یوکرین پر حملے کے بعد روسی تیل اور گیس کی درآمدات پر پابندی لگادی تھی۔

جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ روس کی برآمدات سمیت دیگر شعبوں پر پابندیاں لگائیں گے، روس پر پابندیوں کے اثرات طویل مدت تک ہوں گے جس سے روس کی درآمدات بھی متاثر ہوں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ روسی گیس کمپنی کو قیمتیں بڑھانے نہیں دیا جائے گا، ڈالر اور جاپانی ین میں روسی لین دین محدود کریں گے، روس کی عالمی مارکیٹ تک رسائی کو ہدف بنایا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں