تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

امریکی صدر کا روس پر نئی سنگین پابندیاں لگانے کا اعلان

واشنگٹن: امریکی صدر جوبائیڈن نے روس پر نئی سنگین پابندیاں لگانے کا اعلان کردیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن نے وائٹ ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ روس کو یوکرین پر بلا جواز حملے کے نتائج بھگتنا ہوں گے، روسی بینک کے 250 ملین ڈالرز کے اثاثے منجمد کیے جائیں گے، پابندیوں سے چار روسی بینک متاثر ہوں گے۔

جوبائیڈن نے کہا کہ روس کی برآمدات سمیت دیگر شعبوں پر پابندیاں لگائیں گے، روس پر پابندیوں کے اثرات طویل مدت تک ہوں گے جس سے روس کی درآمدات بھی متاثر ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ روسی گیس کمپنی کو قیمتیں بڑھانے نہیں دیا جائے گا، ڈالر اور جاپانی ین میں روسی لین دین محدود کریں گے، روس کی عالمی مارکیٹ تک رسائی کو ہدف بنایا جائے گا۔

مزید پڑھیں: یوکرین پر قبضے کا کوئی ارادہ نہیں، پیوٹن 

امریکی صدر نے کہا کہ نیٹو اتحادی آرٹیکل 5 کے تحت جوائنٹ سیکیورٹی کی ذمہ داری پوری کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ روس یوکرین پر حملے کی تیاری پہلے ہی کرچکا تھا، جی سیون ممالک سے روسی بلا جواز حملے پر بات کی ہے، روس پر یوکرین پر حملے کے لیے جوابدہ ٹھہرانے کے لیے پابندیوں پر اتفاق کیا۔

جوبائیڈن نے کہا کہ امریکی فوج یوکرین میں براہ راست تنازع میں شامل نہیں ہوگی، امریکی افواج یوکرین نہیں جارہی بلکہ اپنے نیٹو اتحادیوں کا دفاع کرے گی۔

Comments

- Advertisement -