جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

آئندہ 2 دن ملکی سیاست میں اہم ، وزیراعظم عمران خان خود بھی سرگرم

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے دو دن ارکان قومی اسمبلی سے ملاقاتوں کا فیصلہ کرلیا ،جس میں ارکان قومی اسمبلی کے تحفظات دور کئے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق آئندہ دودن ملکی سیاست میں اہم ہے ، جس کے لئے وزیراعظم عمران خان خود بھی سرگرم ہوگئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے دودن ارکان قومی اسمبلی سےملاقاتوں کافیصلہ کرتے ہوئے حکومتی سیاسی کمیٹی کےاہم ذمہ داران کو بنی گالہ بلالیا۔

ذرائع نے کہا ہے کہ وزیراعظم ہفتہ اوراتوارمتعددارکان قومی اسمبلی سےملاقاتیں کریں گے، ملاقاتوں میں ارکان قومی اسمبلی سے تحریک عدم اعتماد کے حوالے بات کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم اپنےارکان اسمبلی کوپارٹی گائیڈلائینزسےبھی آگاہ کریں گے اور ارکان قومی اسمبلی کےتحفظات دور کئے جائیں گے۔

گذشتہ روز وزیر اعظم عمران خان نے خیبر پختون خوا میں‌ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انکشاف کیا تھا کہ انھیں جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کو ڈیزل نہ کہا کروں، میں نے آرمی چیف سے کہا میں نہیں کہتا عوام نے اس کا نام ڈیزل رکھ لیا ہے۔

اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے پارٹی کی سینئرقیادت کے اہم اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا تھا کہ میرا پلان تیارہے، اب انہیں بتاؤں گا کہ سیاست کیسے کرتے ہیں، عدم اعتماد کی ناکامی کے بعد سب کا حساب چکتا کر دوں گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں