پیر, جولائی 7, 2025
اشتہار

توکلنا پر بچوں کا صحت ریکارڈ کب ‘امیون’ ہوگا؟

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض : سعودی محکمہ صحت کے حکام نے توکلنا ایپ پر کم عمر بچوں کے ‘امیون’ ظاہر ہونے کی وضاحت کردی۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے محکمہ صحت نے واضح کیا ہے کہ توکلنا ایپ پر 5 سے 11 سال تک کے بچوں کا صحت ریکارڈ ویکسین کی دوسری خوراک لگوانے کے بعد محصن ‘امیون’ ظاہر ہوگا۔

محکمے کی جانب سے یہ وضاحت شہری کے سوال کی گئی ، جس میں شہری نے پوچھا تھا کہ بچے کو ویکسین کی پہلی خوراک لگ گئی ہے لیکن توکلنا پر ریکارڈ
امیون’ نہیں آرہا۔

یاد رہے کہ وزارت صحت بتا چکی ہے کہ سعودی عرب میں فایزر اور موڈرنا ویکسینیں دستیاب ہیں۔ ان کی دو خوراکیں درکار ہیں۔ یہ ویکسینیں 5 برس اور اس سے زیادہ عمر کے بچوں کو دی جارہی ہیں اور دونوں خوراکیں لگوانے کے بعد ہی بچوں کا صحت ریکارڈ ‘امیون’ ہوگا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں