کراچی: احتجاج کرنےوالے اساتذہ پرلاٹھی چارج اورواٹرکینن کااستعمال کیا گیا، مظاہرین بلاول ہاؤس کےقریب تنخواہ کی بحالی کیلئےاحتجاج کررہےتھے۔
سندھ بھرسے آئے اساتذہ گذشتہ کئی روز سے کراچی کےعلاقے بوٹ بیسن پردھرنادیئے بیٹھے تھے، تنخواہوں کی بحالی کیلئے کراچی میں احتجاج کرنے والےاساتذہ نے جب بلاول ہاوس کراچی کا رُخ کیا تو پو لیس ا ن پرٹوٹ پڑی اور مظاہرین پرلاٹھی چارج اورواٹرکینن کاآزادانہ استعمال کیا گیا۔
مظاہرین جمعرات کورکاوٹیں ہٹا کر بلاول ہاؤس چورنگی پہنچ گئے اوراپنے مطالبات کے حق میں احتجاج شروع کردیا، پولیس نے مظاہرین کومنتشرکرنےکیلئےواٹرکینن کااستعمال کیا گیا، پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے لاٹھی چارج بھی کیاجس کے نتیجے میں کئی افراد زخمی ہوئے ۔
پولیس کی کارروائی کے بعد مظاہرین واپس بوٹ بیسن کی طرف چلے گئے،پولیس کی بھاری نفری نے مظاہرین کی جانب سے بوٹ بیس پرلگایاگیا کیمپ بھی اکھاڑدیا۔