جمعہ, مئی 9, 2025
اشتہار

تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیاں کب سے ہوں ؟ طلبا کیلئے اہم خبر آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: محکمہ تعلیم پنجاب نے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا ، طلباء کو اس سال یکم جون سے 31 جولائی تک دو ماہ کی گرمیوں کی چھٹیاں ملیں گی۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم پنجاب نے تمام سرکاری اور نجی اسکولوں کے لیے موسم گرما کی تعطیلات اور نئے تعلیمی سیشن کے شیڈول کا اعلان کردیا۔۔

اس حوالے سے محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب کی جانب سے نوٹیفکیشن کردیا گیا ہے ، جاری کردہ نوٹیفکیشن میں اسکولوں کو مئی میں امتحان اور یکم اگست سے تعلیمی سیشن شروع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ طلباء کو اس سال یکم جون سے 31 جولائی تک دو ماہ کی گرمیوں کی چھٹیاں ملیں گی اور کلاس 1-8 کے امتحانات مئی کے مہینے میں شروع ہوں گے۔

یاد رہے حال ہی میں محکمہ تعلیم سندھ نے بھی نیا تعلیمی سال 2022-23 یکم اگست سے شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔

ایلیمنٹری کلاسز (گریڈ 4-8) کے سالانہ امتحانات 2 مئی سے کرانے پر بھی اتفاق کیا گیا جبکہ میٹرک کے امتحانات 17 مئی سے شروع ہوں گے اور امتحانات کے نتائج کا اعلان 17 جولائی کو کیا جائے گا۔

اسی طرح انٹرمیڈیٹ کے امتحانات 15 جون سے شروع ہوں گے جبکہ ہائر سیکنڈری اسکولز  یکم سے 31 جولائی تک داخلے کھولیں گے۔

سندھ ایجوکیشن اسٹیئرنگ کمیٹی نے اعلان کیا تھا کہ امتحانی پرچے 40% MCQs اور 60% تفصیلی سوالات پر مشتمل ہوں گے۔

اہم ترین

حسن حفیظ
حسن حفیظ
حسن حفیظ ایک نوجوان صحافی ہیں اور اے آر وائی نیوز لاہور کے لئے صحت، تعلیم اور ایوی ایشن سے متعلق خبریں رپورٹ کرتے ہیں

مزید خبریں