جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

ریڈ زون کی سیکیورٹی رینجرز کے حوالے کرنے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

وزارت داخلہ نے او آئی سی اجلاس اور سیاسی گہما گمہی کے پیشِ نظر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ریڈزون کی سیکورٹی رینجرز کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق 20 مارچ سے 2 اپریل تک ریڈ زون کی سیکیورٹی رینجرز کے حوالے ہو گی جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جلد جاری کیے جانے کا امکان ہے۔

ریڈ زون میں اہم عمارتوں، شاہراہوں پر رینجرز اور ایف سی تعینات ہوگی ایک ہزار رینجرز اور ایک ہزار ایف سی کے اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید پہلے بھی اپوزیشن کو رینجرز اور ایف سی کی سیکورٹی فراہم کرنے کی پیش کش کر چکے ہیں۔

شیخ رشید نے خبردار کیا کہ جس نے قانون ہاتھ میں لیا میں اسے نہیں چھوڑوں گا کچل کررکھ دوں گا ، میں لحاظ نہیں کروں گا کہ کون کتنا بڑا لیڈر ہے ، کوئی بھی پارٹی لیڈر سازش میں ملوث پایا گیا توپکڑیں گے اور جو ملیشیا کے لباس میں اسلام آباد آیا میں اسے نہیں چھوڑوں گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں