تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

کرن راؤ سے طلاق کی وجہ کیا تھی؟ عامر خان نے خاموشی توڑ دی

ممبئی: بالی ووڈ کے معروف اداکار عامر خان نے دوسری اہلیہ کرن راؤ سے طلاق کے معاملے پر خاموشی توڑ دی۔

بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے کہا کہ میں اور کرن ایک فیملی ہیں لیکن ہماری ازدواجی زندگی کچھ مسائل کا شکار تھی اسی لیے ہم نے ایک دوسرے سے الگ ہونے کا فیصلہ کیا۔

اداکار نے کہا کہ ہم اب بھی ساتھ کام کررہے ہیں اور ایک دوسرے کے لیے ہمیشہ کھڑے رہتے ہیں، ہمارے تعلق کو ہمارے علاوہ کوئی دوسرا سمجھ نہیں سکتا، کرن کو ہمیشہ سے میری ذہنیت اور شخصیت کافی متاثر کن لگتی رہی ہے۔

عامر خان نے اداکاراؤں سے شادی سے متعلق افواہوں پر کہا کہ ایسا کچھ نہیں ہے، نہ ہی کرن کے ہوتے ہوئے میری زندگی میں دوسری خاتون تھیں نہ ہی اب میں کسی کے ساتھ ہوں۔

مزید پڑھیں: عامر خان اور کرن راؤ میں طلاق

اداکار نے کہا کہ اپنی دونوں بیویوں رینا دتا اور کرن راؤ کو معمولی سمجھا، اپنا کیریئر بنانے کی وجہ سے فیملی کو وقت نہ دیا جس کا افسوس ہے۔

گزشتہ برس جولائی میں عامر خان اور کرن راؤ نے ایک مشترکہ بیان میں اپنی شادی ختم کرنے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد بھارتی میڈیا پر یہ خبریں گردش کرنے لگیں کہ عامر خان جلد ہی تیسری شادی کرلیں گے۔

عامر خان نے فلمساز کرن راؤ سے دوسری شادی 28 دسمبر 2005 میں کی تھی، دونوں کی ملاقات معروف فلم لگان کی شوٹنگ پر ہوئی تھی جہاں کرن بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر فرائض سرانجام دے رہی تھیں جب کہ عامر خان فلم میں مرکزی کردار نبھا رہے تھے۔

خیال رہے کہ عامر خان کی پہلی اہلیہ رینا دتہ تھیں جن سے ان کے دو بچے جنید خان اور آئرا خان ہیں، عامر خان کی رینا دتہ سے طلاق شادی کے 16 سال بعد سال 2002 میں ہوئی۔

Comments

- Advertisement -