تازہ ترین

وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب، صدر اسلامی ترقیاتی بینک کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے دوسرے...

وزیراعظم شہباز شریف آج ریاض میں مصروف دن گزاریں گے

وزیراعظم شہباز شریف جو کل سعودی عرب پہنچے ہیں...

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

شہری کو کالز کرنے پر ٹیلی مارکیٹنگ کمپنیوں پر 75 ہزار ڈالر جرمانہ

ٹیکنالوجی جیسے جیسے جدت اختیار کرتی جارہی ہے لوگوں کی زندگی میں آسانی کیساتھ مشکلات بھی بڑھاتی جارہی ہے جس میں اشتہاری کالز بھی شامل ہیں۔

اسی پریشانی کا سامنا امریکی شہری کو بھی کرنا پڑرہا تھا جس نے ٹیلی مارکیٹنگ کمپنیوں پر جرمانوں کی بھرمار کروا دی، جی ہاں! آسٹن کے رہائشی ڈین گراہم نے اپنا نمبر امریکی ڈیٹا بیس ’ڈونوٹ کال رجسٹری‘ میں اپنا نمبر درج کروا دیا تھا۔

ڈونوٹ کال رجسٹری والے نمبروں پر اشتہاری رابطہ کرنا ممنوع ہے، اس کے باوجود انہیں دن میں 10 سے 25 کالز موصول ہوتی تھی، جس سے تنگ آکر انہوں نے کالز کرنے والی کمپنیوں کا سراغ لگایا اور ان کے خلاف عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا۔

ڈین گراہم نے عدالتوں میں 50 مقدمے دائر کئے، جس میں شروع میں انہیں ناکامی ہوئی لیکن اس کے بعد وہ ایک کے بعد ایک کئی مقدمے جیتے اور جرمانے کی رقم وصول کرتے رہے، اب تک وہ 75 ہزار ڈالر کی رقم جیت چکے ہیں۔

Comments

- Advertisement -