پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

بابر اعظم کل کیا کریں گے؟َ ایشون کا بیان آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی ٹیسٹ کے چوتھے روز کھیل کے اختتام پر پاکستان نے دوسری اننگز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 192 رنز بنالیے۔

کراچی ٹیسٹ کے چوتھے روز کھیل کے اختتام پر پاکستان نے بابر اعظم کی شاندار سنچری کی بدولت آسٹریلیا کے خلاف 2 وکٹوں کے نقصان پر 192 رنز بنالیے، پاکستان کو جیت کے لیے مزید 314 رنز درکار ہیں جبکہ آسٹریلیا کو جیت کے لیے آٹھ وکیں لینا ہوں گی۔

بابر اعظم نے شاندار سنچری اسکور کی وہ 102 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں، بابر اعظم کی اننگز میں 12 چوکے شامل تھے۔

قومی ٹیم کے کپتان کی اننگز کی تعریف جہاں سابق اور موجودہ کرکٹرز کررہے ہیں وہیں بھارتی ٹیم کے اسپنر روی چندر ایشون بھی ان کی بیٹنگ کی تعریف کیے بنا نہ رہ سکے۔

روی چندر ایشون نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ بابر اعظم کل بہترین انداز میں میچ کو ختم کرنے جارہے ہیں۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا نے کراچی ٹیسٹ میں پاکستان کو جیت کے لیے 506 رنز کا ہدف دیا ہے، آخری روز پاکستان کو جیت کے لیے مزید 314 رنز درکار ہیں جبکہ اس کی آٹھ وکٹیں باقی ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں