زپ لائن پر جھولتے وقت اسے کنٹرول کرنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ضرورت ہوتی ہے ورنہ کوئی بڑا حادثہ بھی رونما ہوسکتا ہے۔
ایسی ہی ایک ویڈیو وسطی امریکا کے جنگل سے سامنے آئی ہیں جہاں ایک بچہ زپ لائن پر جھول رہا تھا کہ اچانک ایک حادثے سے بال بال بچ گیا۔
ویڈیو میں ہیلمٹ پہنے بچے کو زپ لائن پر جھولتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
بچے نے جیسے ہی زپ لائن کا سفر شروع کیا تو تھوڑی دور جاکر اس نے اپنی رفتار دھیمی نہیں کی جس کی وجہ سے سلوٹ (سست جانور) سے ٹکرا گیا۔
بچے کی ویڈیو ہیلمٹ پہنے شخص کے کیمرے میں ریکارڈ ہوگئی جو اس کے پیچھے بھاگ رہا تھا۔
Things that happen when you take a Canopy Tour in Costa Rica 🦥🇨🇷 pic.twitter.com/AEJU0QCtyv
— Gmo_cr (@Gmo_CR) March 14, 2022
مذکورہ ویڈیو شیئر ہوتے ہی وائرل ہوگئی، اسے اب تک لاکھوں صارفین دیکھ چکے ہیں اور اس پر ردعمل کا اظہار بھی کررہے ہیں۔
ایک صارف نے لکھا کہ اس طرح کے حادثے اکثر رونما ہوتے ہیں شکر ہے بچے کو بروقت بچالیا گیا۔
کچھ صارفین نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ یہ کوسٹاریکا میں پیش آیا، ایک اور صارف نے لکھا کہ اس طرح کے حادثات میں کئی افراد کی موت واقع ہوئی ہے۔