جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

حجاب پر پابندی برقرار، اسد الدین اور محبوبہ مفتی کا سخت ردعمل

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی اور مقبوضہ جموں کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے حجاب پر پابندی کے متنازع فیصلے پر سخت ردعمل کا اظہار کر دیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اسد الدین اویسی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اکثریت عدالت عالیہ کے فیصلے سے متفق نہیں، ہائی کورٹ کے فیصلے سے اختلاف کرنا حق ہے، امید ہے درخواست فیصلے کے خلاف اپیل کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ مذہبی تنظیمیں بھی اس فیصلے کے خلاف اپیل کریں گے۔

محبوبہ مفتی نے کرناٹک ہائی کورٹ کے فیصلے کو انتہائی مایوس کن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ خواتین کو بااختیار بنانے کی باتیں کرنے کے ساتھ ان کے انتخاب کے حق سے انکار کیا جا رہا ہے، یہ صرف مذہب کا معاملہ نہیں بلکہ آزادی انتخاب کا معاملہ بھی ہے۔

خیال رہے کہ کرناٹک ہائی کورٹ نے تعلیمی اداروں میں حجاب پر پابندی کا فیصلہ برقرار رکھنے کا متنازع فیصلہ سنا دیا ہے۔ حجاب پر پابندی کی پانچ درخواستوں پر سماعت کی گئی جو مسلمان طالبات کی جانب سے دائر کی گئی تھیں۔

عدالت عالیہ نے حجاب پر پابندی کے خلاف تمام درخواستیں خارج کر دیں۔ عدالت نے تشریح کی کہ اسلام میں خواتین کا حجاب پہننا لازمی نہیں لہٰذا تعلیمی اداروں میں حجاب پر پابندی برقرار رہے گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں