اشتہار

روس یوکرین جنگ: آئی ایم ایف کا عالمی معیشت کی تباہی کا عندیہ

اشتہار

حیرت انگیز

عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے روس یوکرین جنگ سے عالمی معیشت اور سیاست کے تباہ ہونے کا عندیہ دیدیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق عالمی مالیاتی ادارے نے روس یوکرین جنگ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ روس حملوں کے نتیجے میں عالمی معیشت سست روی کا شکار ہوگی اور مہنگائی میں اضافہ جب کہ آمدنی کم ہوجائے گی۔

آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ جنگ کے نتیجے میں خوراک اور توانائی کا بحران پیدا ہوگا اور افراط زر بڑھے گا جب کہ دیگر انسانی مسائل بھی سر اٹھائیں گے۔

- Advertisement -

میڈیا رپورٹس کے مطابق مشرقی یورپ، جہاں یوکرین سے نقل مکانی کرنے والے 30 لاکھ افراد پہنچے ہیں، اس کے نتیجے میں وہاں مالیاتی اخراجات بڑھیں گے۔

خیال رہے روس نے 24 فروری کو پڑوسی ملک یوکرین پر حملہ کیا تھا اور ابھی تک لڑائی جاری ہے۔

روسی صدر کا کہنا ہے کہ یوکرین کے ہتھیار ڈالنے تک جنگ جاری رہے گی جب کہ یوکرین نے دنیا سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ روسی حملہ رکوانے کے لیے کردار ادا کرے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں