تازہ ترین

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج روانہ ہوگا

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج چین...

دیامر: مسافر بس کھائی میں گرنے سے 20 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

دیامر: یشوکل داس میں مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے...

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

جامشورو : آسمان سے نامعلوم چیز گرنے کی اطلاع ، لوگوں نے کیا دیکھا، ویڈیو سامنے آگئی

جامشورو:علی آباد میں آسمان سے نامعلوم چیز گرنے سے علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا اور دھویں کے بادل چھا گئے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ کے ضلع جامشورو کے شہر علی آباد میں آسمان سے نامعلوم چیز گرنے کی اطلاع موصول ہوئیں ، مقامی افراد نے بتایا کہ آسمان سے کسی چیز کے گرنے پر دھویں کے بادل دکھائی دیئے۔

واقعے کے بعد جائے وقوع پر پولیس اورانتظامیہ پہنچ گئی ہیں اور جائزہ لے رہی ہے۔

یاد رہے گذشتہ سال اپریل میں کراچی کے علاقے شیرشاہ کے قریب آسمان سے کچھ بھاری چیزیں گر کر زمین میں دھنس گئیں تھیں ، جس کے باعث علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا تھا۔

عینی شاہدین نے بتایا تھا کہ پاک کالونی اور سائٹ میں 3مختلف مقامات پربھاری چیزیں گریں، جس کے بعد بھاری آہنی اشیا زمین میں دھنس گئیں جبکہ واقعے میں میو شاہ قبرستان میں قبر اور تین گھروں کی چھتوں کو نقصان پہنچا۔

ذرائع کے مطابق پاک کالونی اور سائٹ میں 3 مقامات پر فضا سے گرنے والی بھاری آہنی اشیا کو تجزیے کے لئے بھجوا دیا گیا ، آہنی ٹکڑوں کے تجزیے کے بعد صورتحال واضح ہوگی۔

Comments

- Advertisement -