اشتہار

’سندھ میں‌ گورنر راج لگانا پاگل پن ہوگا‘ سعید غنی کا ردعمل

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ سندھ میں گورنر راج کے نفاذ کا کوئی جواز نہیں ہے، گورنر راج لگانا پاگل پن ہوگا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق صوبائی وزیر اطلاعات سعید غنی نے وزیر داخلہ شیخ رشید کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ سندھ میں گورنر راج لگانا پاگل پن ہوگا، خراب کارکردگی پر پنجاب، کے پی میں گورنر راج لگانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ گورنر راج کے نفاذ سے وفاقی حکومت کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا، خواہش ہے تو گورنر راج لگا کر دیکھ لیں، بتادیں گے کہ اس کا نفاذ آسان کام نہیں ہے۔

- Advertisement -

سعید غنی نے کہا کہ یہ تحریک انصاف کی آخری حکومت ہے، اس موقع پر گورنر راج کے نفاذ کا مطلب حکومت کی شکست ہے۔

مزید پڑھیں:  شیخ رشید کا وزیراعظم سے سندھ میں گورنر راج لگانے کا مطالبہ

انہوں نے کہا کہ خراب کارکردگی پر وفاقی حکومت کو گھر بھجوانا چاہیے، سندھ حکومت وفاقی و صوبائی حکومتوں سے بہتر کام کررہی ہے، تحریک اعتماد پیش ہونے کے بعد حکومت سٹپٹا چکی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے وزیراعظم سے سندھ میں گورنر راج لگانے کا مطالبہ کیا تھا۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ لوگوں کو 20، 20 کروڑ روپے میں خریدا جا رہا ہے آج پوری قوم دیکھ رہی ہےایک طرف چور اچکے ہیں جو لوٹی ہوئی دولت بچانے کیلئے خریدوفروخت کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان سے اپنی بات کر کے آگیا ہوں میں توکہتاہوں سندھ میں گورنرراج لگا دینا چاہیے عمران خان سندھ میں گورنرراج لگا سکتےہیں، 25مارچ کے بعد میڈیا ہو گا اور شیخ رشید ہو گا 27مارچ کو عمران خان ہو گا اور عوام کا سمندر ہو گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں