اشتہار

کورونا سے متاثرہ بچوں میں خطرناک بیماری کا خدشہ؟

اشتہار

حیرت انگیز

سائنسدانوں کے مطابق کووڈ 19 سے متاثرہ بچوں میں ذیابیطس سے متاثر ہونے کا خدشہ دیگر بچوں کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہے۔

امریکا میں بیماریوں پر قابو اور سدّباب مرکز CDC کے ماہرین نے مارچ 2020 سے جون 2021 کے دوران کووِڈ۔19 کے ذیابیطس پر اثرات کی تحقیق کی ہے۔

اس تحقیق کے نتیجے میں سائنسدان اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ کورونا سے متاثرہ بچوں میں دیگر بچوں کے مقابلے میں ذیابیطس جیسے موذی مرض سے متاثر ہونے کا خدشہ ان بچوں کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہے جنہیں کورونا نے متاثر نہیں کیا۔

- Advertisement -

ماہرین نے ثابت کیا ہے کہ کووِڈ 19 میں مبتلا ہونے والے بچوں میں صحت مند بچوں کے مقابلے میں ذیابیطس کا خطرہ ذیادہ بلند ہے اور اس حوالے سے ہونے والی تحقیق کے مطابق کووِڈ۔19 انسولین پیدا کرنے والے خلیوں کو نقصان پہنچا کر ذیابیطس کے خطرے کو بڑھا دیتا ہے۔

مشی گن یونیورسٹی موٹ چائلڈ ہسپتال کے ڈاکٹر ایناس تھامس نے کہا ہے کہ اسپتال میں داخل ہونے والے کورونا کے مریض بچوں کے 30 فیصد میں ٹائپ 1 ذیابیطس ظاہر ہوئی ہے جب کہ سان ڈیاگو ریڈی چائلڈ اسپتال نے وبا کے پہلے سال یعنی 2020 میں 2019 کے مقابلے میں ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد میں تقریباً 60 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا ہے۔

تحقیق کے مطابق کووِڈ۔19 میں مبتلا ہونے والے پہلے سے ذیابیطس کے مریض بچوں میں صورتحال اور بھی شدت اختیار کر سکتی ہے۔

واضح رہے کہ ٹائپ ون ذیابیطس پِتّے کی انسولین پیدا کرنے کی صلاحیت کو روکنے یا کم کرنے کا سبب بنتی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں