اشتہار

خوشخبری! کویت نے ویزوں کا اعلان کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

کویت نے کورونا پابندیوں میں نمایاں کمی کے بعد وزٹ ویزوں کے اجرا کا اعلان کر دیا۔

کویتی میڈیا کے مطابق آئندہ ہفتے سے 3 ماہ کے لیے وزٹ ویزوں کا اجرا شروع ہو رہا ہے جس کا آغاز 20 مارچ سے ہو جائے گا۔

وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ انٹری ویزے کی میعاد 3 ماہ کے لیے ہو گی۔

- Advertisement -

یہ پہلا موقع ہے کہ بیرون ملک سے آنے والوں کے لیے کورونا پابندیوں میں نرمی کے بعد وزٹ ویزوں کا اجرا کیا جا رہا ہے۔

کابینہ نے ملک بھر کی مساجد میں پوری گنجائش کے ساتھ نمازوں کی بحالی کا فیصلہ کیا ہے جب کہ تمام شاپنگ مالز، تجارتی مراکز اور مارکیٹوں میں نافذ احتیاطی تدابیر ختم کر کے پوری گنجائش کے ساتھ کھولنے کی اجازت دی ہے۔

اسی طرح ویکسین شدہ مسافروں کو پی سی آر ٹیسٹ سے استثنیٰ دے دیا گیا ہے البتہ وہ افراد جنہوں نے ویکسین کی دوخوراکیں نہیں لیں وہ مملکت آمد پر 7 روز کی آئیسولیشن کریں گے اور اس دوران پی سی آر ٹیسٹ منفی آیا تو گھریلو آئیسولیشن ختم کر دی جائے گی۔

کابینہ نے تمام سرکاری دفاتر میں معمول کے مطابق امور انجام دیے جائیں گے اور ڈیوٹی پہلے کی طرح کی جائے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں