اشتہار

حج وعمرہ زائرین کی مشکل آسان، بڑی سہولت مل گئی

اشتہار

حیرت انگیز

لندن : دنیا کے مختلف مالک سے سفر کرکے حج و عمرہ کیلئے سعودی عرب آنے والے زائرین کو مختلف نوعیت کے مسائل کا سامنا رہتا ہے، ان تمام مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے سعودی حکومت نے ایک اہم اقدام کیا ہے۔

برطانیہ میں سعودی حکام نے حج اور عمرہ زائرین کے لیے نئی اسمارٹ فون ایپ "سعودی ویزا بائیو” کا افتتاح کیا ہے، یہ ایپ زائرین کے لیے ویزا درخواست دینے کا عمل آسان بناتی ہے۔

سعودی ویزا بائیو ایپ کی افتتاحی تقریب میں برطانیہ میں متعین سعودی عرب کے نائب سفیر حسن الجمیع اور سفارت خانے میں قونصلیٹ سیکشن کے سربراہ عمار العمار اور داخلہ، حج و عمرہ اور سیاحت کی وزارتوں کے متعدد عہدیدار موجود تھے۔

- Advertisement -

سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق اس سے قبل دو ملکوں کے لیے ویزا ایپ کا افتتاح کیا جاچکا ہے۔

سعودی بائیو ایپ کی بدولت برطانیہ سے حج وعمرہ زائرین موبائل کے ذریعے اپنے بائیو میڑک ڈیٹا کا اندراج کراسکیں گے، انہیں ویزا سینٹر نہیں جانا ہوگا۔

اس ایپ سے پوری دنیا فائدہ اٹھا سکے گی۔ حج و عمرہ زائرین مشکلات سے بچ جائیں گے۔ یہ ایپ عصر حاضر کے ساتھ چلنے والے کے لیے بہترین ہے۔

واضح رہے کہ ویزا ایپ سعودی وژن 2030 کے تحت تیار کی گئی ہے۔ سعودی عرب پہلا ملک ہے جس نے الیکڑانک ویزے کے اجرا کے لیے سمارٹ فونز کے ذریعے بائیو میڑکس رجسٹریشن کی اجازت دی ہے۔

حج و عمرہ زائرین کو مملکت پہنچنے پر فنگر پرنٹس اورآنکھوں کا عکس دینے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ وہ آسانی سے ایئرپورٹس، بندرگاہوں اور بری سرحدی چوکی کے راستے مملکت میں داخل ہوسکیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں