اشتہار

اسٹیو اسمتھ نے اردو کا کونسا لفظ سیکھ لیا؟

اشتہار

حیرت انگیز

آسٹریلوی ٹیم کے نائب کپتان اسٹیو اسمتھ نے اردو سیکھنے سے متعلق سوال کا جواب دے دیا۔

آسٹریلوی ٹیم کے مایہ ناز بلے باز اسٹیو اسمتھ نے لاہور میں ورچوئل پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آخری ٹیسٹ میچ جیت کر سیریز جیتنے کی کوشش کریں گے، ٹیسٹ میچ چیلنجنگ کنڈیشنز میں کھیلنا پسند کرتے ہیں، یہاں آکر مختلف پچز پر کھیلنا اچھا لگ رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کراچی ٹیسٹ میں پاکستان نے چوتھی اننگز میں 172 اوورز کھیل کر شاندار بیٹنگ کی، کراچی ٹیسٹ میں ہم جیت کے بہت قریب پہنچ گئے تھے لیکن ہم نے کئی چانس مس کیے۔

- Advertisement -

اسٹیو اسمتھ نے کہا کہ کراچی ٹیسٹ میں بابر اعظم نے غیرمعمولی اننگ کھیلی، انہوں نے اپنی اننگ کے دوران کئی ریکارڈ قائم کیے وہ ٹاپ فائیو بیٹرز میں شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: تیسرا ٹیسٹ: بولنگ کوچ نے فاسٹ بولرز کو ‘اہم راز’ بتادیا

ان کا کہنا تھا کہ میں نے ان پچز پر لمبی اننگز کھیلنے کی کوشش کی لیکن 70 کے ارد گرد اسکور کر سکا، سخت محنت کے بعد جب میں آؤٹ ہوتا رہا تو یقینی طور پر مجھے بہت مایوسی ہوئی، امید ہے کہ لاہور ٹیسٹ میں لمبی اننگز کھیلنے میں کامیاب ہوں گا۔

پاکستان آکر اردو سیکھنے سے متعلق سوال پر اسٹیو اسمتھ کا کہنا تھا کہ ابھی تک میں نے اردو الفاظ نہیں سیکھے لیکن ’بریانی‘ ہمارے کمروں میں آئی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں