تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

او آئی سی اجلاس سے متعلق متحدہ اپوزیشن کا مشترکہ اعلامیہ جاری

اسلام آباد: اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) وزرائے خارجہ کے 48ویں اجلاس سے متعلق متحدہ اپوزیشن نے مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق متحدہ اپوزیشن کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اسلامی دنیا کی اہم شخصیات کی پاکستان آمد کا خیرمقدم کرتے ہیں، معزز مہمانوں کی آمد ہمارے لیے باعث مسرت و افتخار ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ہم اسلامی دنیا کے رہنماؤں کے استقبال کے لیے چشم براہ ہیں، او آئی سی کے مہمانوں کے خیر مقدم کے لیے لانگ مارچ کی تاریخ تبدیل کی ہے۔

اعلامیے کے مطابق داخلی سیاسی حالات اور کشمکش کو او آئی سی پر اثر انداز نہیں ہونے دیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: بلاول بھٹو نے او آئی سی اجلاس روکنے کی دھمکی دے دی

متحدہ اپوزیشن کا کہنا ہے کہ امید ہے معزز مہمانوں کا اسلام آباد میں قیام خوشگوار رہے گا اور مہمان اچھی یادیں لے کر واپس تشریف لے جائیں گے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا تھا کہ قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر پیر کے دن عدم اعتماد پیش نہیں کرتے تو ہم ایوان سے نہیں اٹھیں گے اور دیکھتے ہیں آپ او آئی سی کی کانفرنس کیسےکرتے ہیں؟ ہم وہاں اسی فلورپربیٹھے رہیں گے جب تک ہمارا حق نہیں دیا جاتا۔

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے بھی بلاول کے اعلان کی تائید کرتے ہوئے ایوان میں دھرنےکا اعلان کیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ اجلاس بلانا اسپیکرکی ذمہ داری ہے، اگر اسپیکر نے ہاؤس کا بزنس نہ چلایا تو ہم اسمبلی ہال میں دھرنے دینے پر مجبور ہوں گے۔

Comments

- Advertisement -