اتوار, مئی 26, 2024
اشتہار

رمضان اور عید کب ہوگی؟ ماہر فلکیات نے بتادیا

اشتہار

حیرت انگیز

کویت کے ماہر فلکیات کے مطابق رواں سال رمضان المبارک کا آغاز ہفتہ 2 اپریل کو ہوگا جبکہ عیدالفطر 2 مئی 2022 کو ہوگی۔

کویت کے ماہر فلکیات عادل المرزوق نے کہا ہے کہ شوال کا چاند یکم مئی کو نہیں دیکھا جاسکے گا کیونکہ یہ غروب آفتاب سے 17 منٹ پہلے غروب ہوجائے گا اس لیے رمضان المبارک 30 دن کا ہوگا اور عیدالفطر 2 مئی کو ہوگی۔

عادل المرزوق نے اس بات پر زور دیا کہ اگر جائز نظریہ سے ثابت ہوجائے اور جو اعداد وشمار بیان کیے گئے ہیں تو سال 1443 کے رمضان المبارک کا آغاز ہفتہ 2 اپریل 2022 کوہوگا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ رمضان کے پہلے روزے کا دورانیہ 14 گھنٹے اور 53 منٹ ہوگا۔

- Advertisement -

انہوں نے واضح کیا کہ رواں سال رمضان المبارک 30 روز پر مشتمل ہوگا لہذا کویت میں عیدالفطر 2 مئی 2022 بروز پیر کے دن ہوگی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں