اشتہار

فٹبال میچ کے دوران اسٹیڈیم گیلری منہدم، 100 سے زائد افراد زخمی

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی : بھارت میں فٹبال میچ کے دوران اسٹیڈیم کی گیلری منہدم ہوگئی جس کے باعث 100 سے زائد لوگ زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق فٹبال اسٹیڈیم کی گیلری منہدم ہونے کا واقعہ بھارتی ریاست کیرالہ میں دو مقامی ٹیموں کے درمیان فائنل فٹبال میچ کے دوران پیش آیا۔

پولیس رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ اسٹیڈیم میں گنجائش سے زائد تماش بین پہنچ گئے تھے جس کے باعث بانسوں سے بنائی گئی گیلری منہدم ہوگئی۔

- Advertisement -

زخمیوں کو ریسکیو اہلکاروں نے فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا تھا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی گئی۔

اسپتال انتظامیہ نے اس حوالے سے میڈیا کو آگاہ کیا کہ حادثے میں زخمی ہونے والوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں