اشتہار

پاک آسٹریلیا سیریز: ڈینیل ویٹوری کو اہم ذمہ داری مل گئی

اشتہار

حیرت انگیز

سابق اسپنر و کپتان نیوزی لینڈ ٹیم ڈینیل ویٹوری کو آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف سیریز میں اہم ذمہ داری سونپ دی۔

پاکستان کے خلاف وائٹ بال سیریز کے لیے آسٹریلیا نے ڈینیل ویٹوری کی خدمات حاصل کر لیں جو بطور اسپن کنسلٹنٹ اسکواڈ کو جوائن کریں گے۔

کرکٹ آسٹریلیا نےتصدیق کی کہ نیوزی لینڈ کے سابق کپتان ڈینیل ویٹوری پاکستان کے خلاف وائٹ بال سیریز کے لیے آسٹریلیا کے کوچنگ سیٹ اپ کا حصہ ہوں گے۔

- Advertisement -

43 سالہ کھلاڑی 29 مارچ سے 5 اپریل تک لاہور میں تین ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی کے لیے اسپن باؤلنگ کنسلٹنٹ کے طور پر آسٹریلیا میں شامل ہوں گے۔ وہ پاکستان روانگی سے قبل اس ہفتے میلبورن میں آسٹریلوی وائٹ بال اسکواڈ کے ساتھ کام کرنا شروع کر دیں گے۔

ویٹوری کی آخری بین الاقوامی اسائنمنٹ 2019 اور 2021 کے درمیان بنگلہ دیشی ٹیم کے اسپن باؤلنگ کوچ کے طور پر تھی۔ وہ 2017 کے ہندوستان کے دورے سے قبل مختصر وقت کے لیے آسٹریلیا کے سیٹ اپ کے رکن بھی تھے۔

یاد رہے کہ آسٹریلیا نے پاکستانی نژاد آسٹریلوی کرکٹر فواد احمد کو تین میچوں کی ٹیسٹ سیریز کے لیے اسپن کنسلٹنٹ مقرر کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں