جمعہ, نومبر 1, 2024
اشتہار

وزیراعظم سے کوئی ناراضگی نہیں، غلام بی بی بھروانہ

اشتہار

حیرت انگیز

پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی غلام بی بی بھروانہ نے وزیراعظم سے ناراضگی کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان سے کوئی ناراضگی نہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ٹی آئی ایم این نے غلام بی بی بھروانہ نے وزیراعظم سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں اپنی وزیراعظم عمران خان سے ناراضگی کی واضح الفاظ میں تردید کردی ہے۔

غلام بی بی بھروانہ نے میڈیا سے خوشگوار انداز میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کی وزیراعظم سے کوئی ناراضگی نہیں ہے۔

- Advertisement -

جب ان سے سوال کیا گیا کہ وزیراعظم کا عدم اعتماد کے حوالے سے اعتماد کیسا ہے تو غلام بی بی بھروانہ نے کہا کہ میں نے تو انہیں کبھی مایوس نہیں دیکھا ہمیشہ پراعتماد ہی دیکھا ہے اور ابھی بھی وہ پراعتماد ہی ہیں۔

غلام بی بی نے مزید کہا کہ میں نے وزیراعظم سے کہا ہے کہ اللہ پاک آپ کی مدد کریگا اور حامی رہے گا، اللہ تعالیٰ آپ کیلیے اور قوم کیلیے بہتری کرے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل خبر آئی تھی کہ پی ٹی آئی کی رکن قومی اسمبلی غلام بی بی بھروانہ وزیراعظم سے ناراض ہیں اور انہوں نے اگلا الیکشن ن لیگ کے ٹکٹ سے لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی کے کتنے لوگ پارٹی چھوڑنے کو تیار ہیں؟، اے آروائی نیوز نےکھوج لگالیا

ذرائع نے بتایا تھا کہ فیصل آباد ڈویژن سے منتخب پی ٹی آئی کے 8 اراکین قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی چھوڑ کر ن لیگ میں جانے کا فیصلہ کرلیا ہے اور ان میں خاتون رکن قومی اسمبلی غلام بی بی بھروانہ بھی شامل ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں