اشتہار

آمنہ بابر نے طلاق کی تصدیق کردی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاکستانی فیشن انڈسٹری کی معروف ماڈل آمنہ بابر نے اپنی طلاق کی خبروں کی تصدیق کردی۔

معروف ماڈل آمنہ بابر نے انسٹاگرام پر سوال و جواب کا سیشن رکھا اور مداحوں کی جانب سے پوچھے گئے مختلف سوالات کے جوابات دیے۔

ایک مداح نے آمنہ سے پوچھا کہ ’وہ سوشل میڈیا پر اپنے شوہر کے ساتھ تصاویر شیئر کیوں نہیں کرتیں۔

- Advertisement -

آمنہ بابر نے مداح کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ سوشل میڈیا پر اپنے شوہر کے ساتھ تصاویر اس لیے شیئر نہیں کرتیں کیونکہ ان کی شوہر سے طلاق ہوچکی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

انہوں نے بتایا کہ ’وہ دونوں اپنی بیٹی کی مل کر دیکھ بھال کررہے ہیں۔‘

آمنہ بابر نے کہا کہ شوہر کے ساتھ تعلقات بہتر نہیں ہوسکے تھے لیکن وہ ایک اچھے باپ ہیں۔

طلاق کے بعد کی زندگی سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں ماڈل نے لکھا کہ وہ شادی کے اختتام کے بعد اب کافی بہتر محسوس کر رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اب ان کا واحد مقصد بیٹی کی مشترکہ اور بہتر پرورش کرنا ہے جب کہ اس وقت ان کے حالات اتنے بہتر ہیں کہ ایسے کبھی زندگی میں بہتر نہ تھے۔

واضح رہے کہ آمنہ بابر اپنے قریبی دوست زاہد کے ساتھ فروری 2019 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں اور اسی سال دسمبر میں ان کے ہاں ایک بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں