اشتہار

ورلڈکپ 92 کی سالگرہ: لاہور ٹیسٹ کے شائقین کے لئے بڑا سرپرائز

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور ٹیسٹ کا آخری روز شائقین کرکٹ کے لئے تاریخی دن بن گیا، جہاں انہیں ورلڈکپ 92 کی ٹرافی کے ساتھ تصاویر اور سیلفی لینے کا موقع مل گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ورلڈ کپ 1992 کی سالگرہ بھرپور جوش و خروش سے منانے کا فیصلہ کیا، اسی سلسلے میں آج پاکستان آسٹریلیا کے درمیان جاری ٹیسٹ کے آخری روز ورلڈ کپ 92 کی 30 ویں سالگرہ کے موقع پر ٹرافی لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں سجادی گئی ہے۔

اس موقع پر قومی کرکٹرز کا جوش قابل دید تھا، کھلاڑیوں نے ٹرافی کے ساتھ تصاویر بنوائیں جبکہ مینجمنٹ نے بھی اس تاریخی موقع کو یادگار بناتے ہوئے اپنے تصاویر لیں۔

- Advertisement -

ورلڈکپ 1992 کی ٹرافی کو قذافی اسٹیڈیم میں رکھ دیا گیا ہے ، جہاں انکلوژرز میں بیٹھے شائقین کرکٹ ٹرافی کے ہمراہ سیلفیز اور تصاویر بنوارہے ہیں۔

پی سی بی ورلڈکپ 1992 کی ٹرافی پاکستان اور آسٹریلیا کے ڈریسنگ روم میں بھی رکھے گا، اس کے علاوہ کرکٹ بورڈ ورلڈکپ 1992 کے فائنل کی تصویری جھلکیوں پر مشتمل سلائیڈ شو جاری کرے گا۔

پاکستان کرکٹ کا عالمی چیمپئن

پچیس مارچ انیس سو بانوے کو تمام پاکستانیوں اور خاص طور پر کرکٹ اورشائقین کرکٹ کے لیے ایک سنہرا اور یادگار دن مانا جاتا ہے کیونکہ اس روز پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور پہلی بار کرکٹ کا عالمی چیمپئن بنا۔

عمران خان کی قیادت میں نوجوان ٹیم نے ناقابل یقین کارکردگی دکھائی، میگا ایونٹ میں قومی ٹیم میں جوش و جذبہ دیدنی تھا، شائقین کرکٹ کے لیے وہ لمحات آج بھی ناقابل فراموش ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں