اشتہار

دیوالیہ ہوتے سری لنکا کو چین کی بڑی امداد

اشتہار

حیرت انگیز

تاریخ کے بدترین معاشی بحران کا شکار جنوبی ایشیائی ملک سری لنکا کو چین نے 2 ہزار ٹن چاول کی امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔

جنوبی ایشیا کے اہم ملک سری لنکا جو اپنی تاریخ کے بدترین معاشی بحران سے گزر رہا ہے اور دیوالیہ ہوتے اس ملک کے ذرمبادلہ کے ذخائر اتنی نچلی سطح پر چلے گئے ہیں کہ اب ملک کے پاس تیل خریدنے کیلیے ڈالر نہیں بچے، بجلی نہ ہونے سے ملک کے اکثر علاقے تاریک ہوچکے ہیں، تیل کی راشن بندی کرنی پڑ رہی ہے کاغذ نہ ہونے کے باعث ملک بھر میں بچوں کے امتحانات ملتوی کیے جاچکے ہیں ان حالات میں چین نے ایک بار پھر مشکل حالات سے نبرد آزما سری لنکا کیلیے امداد کا اعلان کیا ہے۔

کولمبو میں چینی سفارتخانے نے ایک پریس ریلیز جاری کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ سری لنکن حکومت کی درخواست پر ملک میں خوراک کی کمی کی موجودہ صورتحال سے نمٹنے کیلیے چین کی جانب سے 25 لاکھ امریکی ڈالر مالیت کے چالوں کا عطیہ دیا جارہا ہے۔

- Advertisement -

سفارتخانے کا مزید کہنا تھا کہ کورونا وبا میں اضافے اور تیزی سے بدلتی ہوئی بین الاقوامی صورتحال نے دنیا بھر میں خوراک کی قلت اور اس کی ترسیل کی صورتحال کو مزید خراب کردیا ہے۔

سفارتخانے کے مطابق دونوں ممالک کی تیکنیکی ٹیمیں پیداوار اور ترسیل کے انتظامات کو حتمی شکل دینے کیلیے کام کرتے ہوئے سری لنکا کو جلد امداد کی ترسیل کرینگے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں