ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

‘عمران خان نے عوام کو بیدار کردیا ‘

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ جلسہ گاہ میں اتنی جگہ نہیں جتنی تعداد میں عوام آرہے ہیں، میری پریشانی یہ ہے جو اللہ کی مخلوق آرہی ہے وہ کہاں جائےگی؟

تفصیلات کے مطابق پریڈ گراؤنڈ میں ‘امربالمعروف’ جلسے کی انتظامات کو حتمی شکل دینے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں اسد عمر نے کہا کہ عمران خان نے عوام کو بیدار کردیا ہے، عوام کو آگے لیکر کیسے چلنا ہے؟ اس پر کل بات چیت ہوئی تھی۔

اسد عمر نے کہا کہ آج نمبرز میدان میں کاؤنٹ ہونگے ، ایوان میں بھی نمبر پورے نظرآئیں گے، اتحادیوں سے مثبت بات چیت چل رہی ہے، اتحادیوں سے بات چیت میں آفرز بھی شامل ہیں۔

قاف لیگ کی جانب سے وزارت اعلیٰ پنجاب کی ڈیمانڈ پر اسد عمر نے کہا کہ وزارت اعلیٰ سے متعلق خبر کی تصدیق یا تردید نہیں کرسکتا، ہماری ق لیگ سے بات چیت چل رہی ہے، اپوزیشن جو کچھ بھی کہہ رہی ہے اس پر بھی رائے نہیں دوں گا۔

یہ بھی پڑھیں: امربالمعروف جلسہ: کپتان کی پکار پر کھلاڑی تیار، میدان سج گیا

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ غلطیاں انسان سے ہمیشہ ہوتی ہیں، پی ٹی آئی حکومت پہلی بار بنی ہے، حکومت میں آکر بہت کچھ سیکھا غلطیاں بھی کیں، عوام کو تبدیلیاں ہوتے نظر آئی ہوں گی آئندہ مزید بھی ہوں گی۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف آج اسلام آباد میں بھرپور عوامی قوت کا مظاہرہ کرنے جارہی ہے، جلسے کے لئے پریڈ گراؤنڈ میں ملک بھر سے قافلوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے وزیراعظم عمران خان شام چار بجے جلسے سے خطاب میں اہم اعلان کرینگے۔

پی ٹی آئی رہنماؤں کا دعویٰ ہے کہ آج کا جلسہ ملکی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہوگا اور وہ مینار پاکستان جلسے کا بھی ریکارڈ پاش پاش کرے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں