اشتہار

‘پیوٹن اقتدار میں نہیں رہ سکتے’ صدر بائیڈن نے عندیہ دیدیا

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : وائٹ ہاؤس نے امریکی صدر کے بیان ‘پیوٹن اب اقتدار میں نہیں رہ سکتے’ کے بیان کی وضاحت پیش کردی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن کی جانب سے یوکرین پر روسی حملے کے بعد صدر پیوٹن پر سخت تنقید کی جاری ہے، جس پر روس کی جانب سے منہ توڑ جواب دیا جارہا ہے۔

ایک بیان میں امریکی صدر نے روسی صدر پیوٹن کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ‘اب پیوٹن اقتدار میں نہیں رہ سکتے’ جس پر وائٹ ہاؤس نے کچھ دیر بعد ہی وضاحت جاری کی کہ صدر بائیڈن کے بیان کا مطلب روس میں اقتدار کا خاتمہ نہیں بلکہ پڑوسی ممالک اور خطے میں طاقت کے استعمال کا خاتمہ ہے۔

- Advertisement -

اس سے قبل بائیڈن نے پولینڈ میں یوکرینی پناہ گزینوں سے خطاب کرتے ہوئے روسی صدر کو ‘قصائی’ کا لقب دیا تھا۔

انہوں نے روسی صدر پوتن کے خلاف جنگ کو ’آزادی کے لیے نئی جنگ‘ قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ دنیا کو ایک طویل جنگ کےلیے آمادہ رہنا چاہیے۔

صدر بائیڈن کے بیان پر روس نے منہ توڑ جواب دیتے ہوئے کہا کہ ‘روسیوں کی مرضی کہ وہ کسے اپنا صدر بناتے ہیں’۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں