اشتہار

امریکی نے ڈوبتے شخص کو بچانے کے بعد گولی کیوں مار دی؟

اشتہار

حیرت انگیز

جنوبی کیرولائنا: امریکا میں ایک شخص نے جھیل میں ایک ڈوبتے شخص کو پہلے بچایا اور پھر گولی مار دی۔

تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست جنوبی کیرولائنا میں کیووِی نامی جھیل میں ایک کشتی والے نے ڈوبتے شخص کو بچایا، لیکن اس کے اوپر آنے پر اپنے دفاع میں اسے گولی مار کر ہلاک کر دیا۔

یہ واقعہ گزشتہ منگل کو پیش آیا، 74 سالہ کشتی ران اپنی بیوی کے ساتھ کشتی میں جھیل کی سیر کر رہا تھا، جب اس نے 29 سالہ ناتھن ڈریو مورگن اور ایک خاتون کو پانی میں ڈوبتے ہوئے دیکھا، دونوں نے لائف جیکٹس نہیں پہنی تھی اور وہ خود کو ڈوبنے سے بچا رہے تھے۔

- Advertisement -

میڈیا رپورٹس کے مطابق مذکورہ جوڑا جیٹ اسکی سے پانی میں گرا تھا، جب مورگن اور خاتون کو بوڑھے کشتی والے نے اوپر کھینچا تو، اچانک مورگن نے غصے میں آ کر بوڑھے جوڑے پر حملے شروع کر دیے، اوکونی کاؤنٹی شیرف کے دفتر نے بتایا کہ پونٹون بوٹ پر موجود بوڑھے نے خود کو مصیبت سے چھٹکارا دلانے کے لیے اسے دوبارہ جھیل میں دھکیل دیا۔

تاہم، بزرگ جوڑے کو اس پر ایک بار پھر ترس آ گیا اور انھوں نے اسے پھر اوپر کھینچ لیا، تاہم اس نے پھر اشتعال میں بوڑھے جوڑے پر حملے کیے تو بوڑھے نے اسے آخر کار گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ پولیس حکام کے مطابق بوڑھے کشتی ران نے اپنی اور بیوی کی جان بچانے کے لیے گولی ماری۔

حکام کے مطابق ایک شخص کو گولی مارنے کے باوجود بوڑھے شہری کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ نہیں کیا گیا، کیوں کہ انھوں نے اپنی جان بچانے کے لیے دفاع میں گولی ماری، محکمہ پولیس کی جانب سے جائے وقوع اور واقعے کی تحقیقات بھی کی گئیں۔

شیرف کے دفتر نے کہا، جو ثبوت پیش کیے گئے ان کی بنیاد پر یہ طے کیا گیا کہ شوٹنگ اپنے دفاع میں کی گئی تھی اور شہری پر کوئی الزام عائد نہیں کیا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں