اشتہار

‘دُعا ہے کہ اگلی حکومت بھی عمران خان کی ہی ہو’

اشتہار

حیرت انگیز

اداکار احمد علی بٹ نے وزیراعظم سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ‘عمران خان نے مشکل وقت میں پاکستان کیلئے بہت کچھ کیا’۔

مشہور اداکار احمد علی بٹ نے وزیراعظم عمران خان کی حمایت کا اعلان ویڈیو اور فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کی گئی اسٹوری میں کیا، انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ ‘عمران خان صادق و امین ہیں’۔

اداکار نے کہا کہ ہمارے پاسپورٹ اور فوج کی عزت عمران خان کے سبب ہیں۔

- Advertisement -

احمد بٹ کا کہنا تھا کہ عمران خان کے اقتدار میں آنے کے بعد ملکی معیشت میں بہتری آئی ہے، انہوں نے صحت اور تعلیم کے شعبے میں بہت کام کیا ہے۔

آخر میں اداکار نے دعا کی عمران خان اپنا دور حکومت مکمل کریں اور آئندہ اقتدار بھی سنبھالیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں