پیر, جنوری 27, 2025
اشتہار

‘تحریری دھمکی دی گئی ثبوت موجود ہیں’

اشتہار

حیرت انگیز

وزیراعظم عمران خان نے حکومت مخالف عالمی سازشوں سے پردہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ ہم سب سے دوستی کریں گے کسی کی غلام قبول نہیں کریں گے بیرونی پیسوں سےحکومت گرانےکی سازش کی جارہی ہے پیسہ باہر سے آرہا ہے اور لوگ ہمارے استعمال ہو رہے ہیں زیادہ تر انجانے میں کچھ جان بوجھ کر استعمال ہو رہے ہیں۔

اسلام آباد میں تحریک انصاف کے تاریخی جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ بیرونی سازش کی بہت ثبوت ہیں جومناسب وقت پرسامنےلاؤں گا ایسےثبوت بھی ہیں کہ لندن میں بیٹھاشخص کس کس سے ملتا ہے اور پاکستان میں بیٹھے ہوئے کردار کس کے کہنے پر چل رہے ہیں۔

‘حکومت چلی جائے انہیں معاف نہیں کروں گا’

- Advertisement -

وزیراعظم نے کہا کہ پتہ ہے باہر سےکن جگہوں سے دباؤ ڈالنےکی کوشش کی جارہی ہے ہم نےکہافارن پالیسی ہمارے ملک کےمفادمیں ہے ہمیں دھمکی دی گئی ہےلیکن ہم ملکی مفادپرکوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے ہمیں لکھ کر دھمکی دی گئی لیکن ملکی مفادپرکوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے میرےپاس ایک خط ہےجوثبوت ہے جس کو بھی خط پر شک ہے آف دی ریکارڈ دکھا سکتا ہوں۔

منحرف ارکان کو پیغام

وزیر اعظم عمران خان نے منحرف اراکین کو دوٹوک پیغام دیا کہ اگر انھیں حکومت پسند نہیں آ رہی ہے تو وہ استعفیٰ دے کر دوبارہ الیکشن لڑیں، انھوں نے کہا جب تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ ہوگی تو قوم دیکھ لے گی، یہ کہتے ہیں ضمیر جاگ گیا، 25 کروڑ سامنے رکھ کر کہتے ہیں ضمیر جاگ گیا، جب ن لیگی اور پی پی ایم این ایز کو پتا ہے کہ ملک کے خلاف سازش ہو رہی ہے، ان کے بھی ضمیر جاگ جائیں گے۔

عمران خان نے کہا ہماری طرف سے جو ووٹ ڈالنے جائے گا انھیں کہتا ہوں قوم انھیں معاف نہیں کرے گی، اس لیے ایسا نہ کریں، وزیر اعظم نے مزید کہا کہ ‘یہ بھی نہ کہنا کہ حکومت نے کام نہیں کیا، ترقیاتی کام نہیں کرائے، اور اگر حکومت پسند نہیں آ رہی ہے تو استعفے دو اور دوبارہ الیکشن لڑو۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں