تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

‘حکومت چلی جائے انہیں معاف نہیں کروں گا’

وزیراعظم عمران خان نے برملا اعلان کیا کہ جو مرضی یہ کرلیں حکومت جاتی ہے جان جاتی ہے جائے انہیں کبھی معاف نہیں کروں گا.

نظریہ پاکستان و فلاحی ریاست

وزیراعظم نے اسلام آباد میں تحریک انصاف کے تاریخی جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تقریر کا آغاز نظریہ پاکستان سے کرتے ہوئے کہا کہ قوم نظریے پربنتی ہے پاکستان کا نظریہ کیا تھا کتنےلوگوں کو پتہ ہےقوم کس نظریےکےتحت بنی تھی مجھے بھی بڑی دیر بعد نظریہ پاکستان سمجھ میں آیا، 18 سال کی عمرمیں باہر گیا یونیورسٹی باہر پڑھی پھر کرکٹ کھیلی میں نےنظریہ پاکستان کو پڑھا ہے جیسے جیسے دین کی سمجھ آنا شروع ہوئی ایک چیز میرے ذہن میں آئی نبیﷺنےجونظام بنایاتھاوہ پاکستان میں نہیں مغرب میں نظر آ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نبیﷺنےمدینہ کی پہلی فلاحی ریاست بنائی تھی مدینہ کی ریاست میں بچوں،بوڑھوں کی ذمہ داری اٹھائی گئی تھی یورپ میں دیکھاکس طرح اپنےغریبوں،بوڑھوں کی ذمہ داری اٹھائی جاتی ہے حال ہی میں چین میں دیکھا کس نے70کروڑ لوگوں کو غربت سے نکالا گیا پاکستانیوں یادرکھیں نبیﷺرحمت اللعالمین تھے اللہ تعالیٰ رب العالمین ہیں اورسب انسانوں کےرب ہیں جوبھی شخص اللہ کےحکم پرچلےگاوہاں رحمتیں آئیں گی جب قرآن پاک کہتا ہے نبیﷺکےراستے پر چلو تو رحمتیں آئیں گی۔

ہیلتھ انشورنس:

وزیراعظم نے کہا کہ ہم اس راستے پر نکل چکے ہیں جہاں لوگوں کی مددکی جارہی ہے دنیاکےکسی ملک میں ہیلتھ انشورنس نہیں ہم نےقومی صحت کارڈکےذریعےغریبوں کوہیلتھ انشورنس دی میرےپاکستانیوں مجھے فخر ہے کہ پاکستان میں ہیلتھ انشورنس لائےہیں آج غریب سےغریب آدمی پرائیویٹ اسپتال میں اپناعلاج کرا سکتا ہے۔

ٹیکس کا پیسہ قوم پر خرچ

وزیراعظم نے اعلان کیا کہ وعدہ کرتا ہوں جیسے جیسے ٹیکس کا پیسہ جمع کروں گا قوم پر خرچ کروں گا جب ہم پانچ سال مکمل کریں گے تو سب دیکھیں گے کہ کسی حکومت نے اتنی تیزی سے غربت کم نہیں کی نبیﷺکے راستے پر چلیں گے تو میرا یقین ہےملک ترقی کرےگا سب سےپہلےانسانیت کانظام لاناہے امیر کو امیر کرنے کے بجائے ٹیکس جمع کر کے غریب کو اوپر اٹھائیں گے نبی کریمﷺکادوسراحکم انصاف اورقانون کی حکمرانی تھا۔

این آر او نہیں دوں گا

وزیراعظم عمران خان نے برملا اعلان کیا کہ جو مرضی یہ کرلیں حکومت جاتی ہے جان جاتی ہے جائے انہیں کبھی معاف نہیں کروں گا، 3چوہے جو اکٹھے ہوئے یہ30سال سےملک کو لوٹ رہےہیں کروڑوں نہیں اربوں روپےکی پراپرٹی ان کی باہرپڑھی ہے یہ چاہتےہیں کسی طرح مشرف کی طرح عمران خان گھٹنےٹیک دے یہ چاہتےہیں کسی طرح عمران خان انہیں این آراودے آج جو بوجھ ہم اٹھا رہے ہیں اس کی وجہ مشرف کی حکومت بچانےکیلئےاین آراو دینا تھا پہلےدن سےبلیک میل کرنےکی کوشش کی جارہی ہے جو مرضی یہ کرلیں حکومت جاتی ہے جان جاتی ہے جائے انہیں کبھی معاف نہیں کروں گا۔

ضمیروں کا سودا

وزیراعظم نے کہا کہ حکومت کو گرانے کیلئےضمیروں کا سودا ہو رہا ہے پیسےلگائےجا رہےہیں آج قوم نے بتا دیا کہ وہ اس جرم میں شریک نہیں ہے دعویٰ کرتا ہوں ساڑھے3 سال میں کسی حکومت نے ایسی پرفارمنس نہیں دی ہم نے جو پرفارمنس دی ہےتاریخ میں کسی حکومت نےنہیں دی، 100سال میں بڑا بحران کورونا وائرس کا آیا لاک ڈاؤن لگے کئی ممالک میں سب کچھ بند کیا گیا غریب اور دہاڑی دار بےروزگار ہوئے میں نے پاکستان کو بند نہیں کیا کہاگیاعمران خان لوگوں کو تباہ کر رہا ہے سندھ حکومت نےبھی میری بات نہیں مانی، فخر سے کہتا ہوں پاکستان نےجوقدم اٹھائے دنیا نے تسلیم کیا آج دنیا تسلیم کرتی ہے ہم نےمعیشت کو اور غریبوں کو بھی بچایا ورلڈبینک رپورٹ کے مطابق آج سب سے کم بےروزگاری پاکستان میں ہے۔

تین چوہے

وزیراعظم نے اپوزیشن رہنماؤں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تین چوہوں کی اپوزیشن ہےجس میں ایک چیری بلوسم بھی ہے ڈیزل دوسرا، تیسرا بیماری اور چوتھا بھگوڑا ہے۔

مریم / بلاول

عمران خان نے کہا کہ مریم نواز نے زندگی میں ایک گھنٹہ کام نہیں کیا، کانپیں ٹانگنےوالےکواتنی عمرمیں اردو تک نہیں آئی کہتا ہےمیں لیڈر بننا چاہتا ہوں آصف زرداری ذرا اسے بڑا تو ہونےدیں یہ دھمکی دیتا ہے نیب نے مجھے بلایا تو میں یہ کر دوں گا؟ کیاکرو گے۔۔رو دوں گا!

سونے کے سب سے زیادہ ذخائر

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آپ کواندازہ نہیں پاکستان کتنا امیر ملک ہے سونے اور تانبے کے سب سےزیادہ ذخائر پاکستان میں ہوں گے آج سے 11سال پہلے بلوچستان میں کوئلے اور تانبے کی کانیں تھیں ریکوڈک میں باہر سے آئی کمپنیاں پاکستان کو عدالت میں لےگئیں ریکوڈک میں پاکستان کو 2ہزار ارب روپے کا جرمانہ کیاگیا پورے کےپی کا ترقیاتی فنڈ 200 ارب روپے ہے ان دونوں کی حکومتیں آئیں اورکچھ نہ کرسکیں یہ جرمانہ ہو جاتا تو بیرون ملک ہمارےاثاثےضبط ہو جاتے ہیں میری ٹیم کوخراج تحسین پیش کرتاہوں، ساڑھے3سال بات چیت کی۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے 2ہزار ارب کا جرمانہ بھی ختم کیا اور اسی کمپنی کو دوبارہ پاکستان لائے آج وہی کمپنیاں9 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری بھی کررہی ہے بلوچستان کیلئےخوش ہوں کیونکہ اس کازیادہ پیسہ بلوچستان کے عوام کو جائے گا ہم نےجو اقدام اٹھایا اس سےسب سےزیادہ فائدہ بلوچستان کوہوگا بڑی سرمایہ کاری سے روپے کی قدر بھی مستحکم ہو گی۔

فارن فنڈنگ/ ڈرون حملے

وزیراعظم نے کہا کہ ان لوگوں نےفارن فنڈنگ لےکراپنےملک میں ڈرون حملےکرائے، 90 کی دہائی میں امریکا مطالبہ پر رمزی یوسف کو امریکا کے حوالے کر دیا عدالت میں رمزی یوسف کا وکیل جج کو کہتا ہے پاکستانی ڈالر کیلئے اپنی ماں بیچ دیں گے رمزی یوسف کےوکیل کی بات پر بہت شرمندگی اور افسوس ہوا تھا ہماری قوم غیرت مندلیکن سربراہ بےغیرت تھی میرےدل میں لاالہ الااللہ ہےکبھی اپنی قوم کو جھکنےنہیں دوں گا جو ملک کا سربراہ اپنے لوگوں کیساتھ کھڑا نہیں ہوا وہ کسی کانہیں ہوا۔

ذوالفقار بھٹو

وزیراعظم نے کہا کہ ہمارے پرانے لیڈرز کے کرتوتوں کی وجہ سےدھمکیاں دی جاتی تھیں ہمارےملک میں موجود لوگوں کی مددسےحکومتیں تبدیل کی جاتی رہیں ذوالفقار بھٹو سے بہت اختلافات ہیں لیکن ان کی خودداری پسند ہے ذوالفقار بھٹو نے جب آزاد فارن پالیسی دینےکی کوشش کی تو فضل الرحمان اور بھگوڑے نوازشریف کی پارٹیوں نے تحریک چلائی، انہوں نےتحریک چلاکر آج جیسےحالات بنا دیئےگئے اور ان حالات کی وجہ سے بھٹو کو پھانسی دی گئی۔

عالمی سازش:

وزیراعظم عمران خان نے حکومت مخالف عالمی سازشوں سے پردہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ ہم سب سے دوستی کریں گے کسی کی غلام قبول نہیں کریں گے بیرونی پیسوں سےحکومت گرانےکی سازش کی جارہی ہے پیسہ باہر سے آرہا ہے اور لوگ ہمارے استعمال ہو رہے ہیں زیادہ تر انجانے میں کچھ جان بوجھ کر استعمال ہو رہے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ بیرونی سازش کی بہت ثبوت ہیں جومناسب وقت پرسامنےلاؤں گا ایسےثبوت بھی ہیں کہ لندن میں بیٹھاشخص کس کس سے ملتا ہے اور پاکستان میں بیٹھے ہوئے کردار کس کے کہنے پر چل رہے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ پتہ ہے باہر سےکن جگہوں سے دباؤ ڈالنےکی کوشش کی جارہی ہے ہم نےکہافارن پالیسی ہمارے ملک کے مفاد میں ہے ہمیں دھمکی دی گئی ہےلیکن ہم ملکی مفادپرکوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے ہمیں لکھ کر دھمکی دی گئی لیکن ملکی مفادپرکوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے میرےپاس ایک خط ہےجوثبوت ہے جس کو بھی خط پر شک ہےآف دی ریکارڈ دکھا سکتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس جو ثبوت ہیں ہر چیز کو ظاہر کر رہا ہوں زیادہ تفصیل میں بات نہیں کر رہا کیونکہ ملکی مفادات کا تحفظ کر رہا ہوں کوئی ایسی بات نہیں کر رہا جس سے ملکی مفادات کونقصان پہنچے۔

منحرف ارکان کو پیغام

وزیر اعظم عمران خان نے منحرف اراکین کو دوٹوک پیغام دیا کہ اگر انھیں حکومت پسند نہیں آ رہی ہے تو وہ استعفیٰ دے کر دوبارہ الیکشن لڑیں، انھوں نے کہا جب تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ ہوگی تو قوم دیکھ لے گی، یہ کہتے ہیں ضمیر جاگ گیا، 25 کروڑ سامنے رکھ کر کہتے ہیں ضمیر جاگ گیا، جب ن لیگی اور پی پی ایم این ایز کو پتا ہے کہ ملک کے خلاف سازش ہو رہی ہے، ان کے بھی ضمیر جاگ جائیں گے۔

عمران خان نے کہا ہماری طرف سے جو ووٹ ڈالنے جائے گا انھیں کہتا ہوں قوم انھیں معاف نہیں کرے گی، اس لیے ایسا نہ کریں، وزیر اعظم نے مزید کہا کہ ‘یہ بھی نہ کہنا کہ حکومت نے کام نہیں کیا، ترقیاتی کام نہیں کرائے، اور اگر حکومت پسند نہیں آ رہی ہے تو استعفے دو اور دوبارہ الیکشن لڑو۔

Comments

- Advertisement -