تازہ ترین

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج روانہ ہوگا

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج چین...

دیامر: مسافر بس کھائی میں گرنے سے 20 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

دیامر: یشوکل داس میں مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے...

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

مکمل خواتین اسٹاف کے ساتھ پہلا سپر اسٹور

بحرین میں لولو ہائپر مارکیٹ نے اپنی برانچ کا افتتاح کیا ہے جہاں کام کرنے والا تمام عملہ خواتین پر مشتمل ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بحرین کے علاقے حماد ٹاؤن میں یہ اسٹور کھولا گیا ہے جس کا تمام اسٹاف خواتین پر مشتمل ہے اور لولو ہائپرمارکیٹ کی جانب سے یہ اپنی نوعیت کا پہلا ہائپر اسٹور ہے۔

حماد ٹاؤن میں ہاؤسنگ پروجیکٹ کی جھیل کے کنارے 2 ہزار مربع میٹر رقبے پر واقع اس اسٹور میں لوگوں کو انڈور بیکری کے علاوہ تازہ سبزیاں، گوشت اور گروسری کا دیگر سامان دستیاب ہوگا۔

مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسٹور کی امپورٹ کوآرڈینیٹر اور مرچنڈائزر ربیکا نے کہا کہ وہ تمام خواتین کی ٹیم کا حصہ بننے پر پرجوش ہیں۔ اسی طرح کے خیالات کا اظہار دوسری سیلز اسٹاف زینہ علی یوسف نے کہا کہ یہاں کی مکمل درجہ بندی، سیلز کے عملے سے شروع ہوکر سپروائزرز اور منیجرز تک خواتین ہیں اور مجھے اس ٹیم کا حصہ بننے پر واقعی فخر محسوس ہوتا ہے۔

اسٹور کے عملے نے بھی اپنی نوعیت کے اس واحد اسٹور کے حوالے سے مسرتے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کا نظام پہلے صرف سعودی عرب میں نافذ تھا یہاں ایک تصور ہی تھا مجھے یقین ہے کہ یہ خواتین کی خدمت میں ہماری مدد کریگا۔

واضح رہے کہ لولو گروپ بحرین میں 9 ہائپر مارکیٹس اور 2 شاپنگ سینٹرز کا مالک ہے جس میں تقریباْ 3 ہزار عملہ ملازم ہے اور ان میں 40 فیصد سے زائد بحرین کے شہری ہیں۔

Comments

- Advertisement -