اشتہار

پنجاب کا محاذ گرم، عثمان بزدار کےخلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرانے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: متحدہ اپوزیشن نے مرکز میں وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد جمع کرانے کے بعد پنجاب میں یہی طرز عمل اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن نے وزیراعلیٰ پنجاب کےخلاف بھی تحریک عدم اعتمادجمع کرانےکا فیصلہ کیا ہے آئینی طریقہ کار کو لاگو کرنے کے لئے اپوزیشن ارکان نے عثمان بزدار کےخلاف تحریک عدم اعتماد پر دستخط کردیئے ہیں۔

ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کےخلاف تحریک عدم اعتماد آج جمع کرائی جائےگی، تحریک عدم اعتماد جمع ہونے کےبعد وزیراعلیٰ اسمبلی تحلیل نہیں کرسکیں گے۔

- Advertisement -

اسمبلی رولز کے مطابق وزیراعلیٰ کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع ہونے کے بعد اسپیکر پنجاب اسمبلی دفتری امور کے سات روز کے اندر اندر اجلاس بلا کر ووٹنگ کراسکتے ہیں۔

اس حوالے سے پیپلزپارٹی کے پارلیمانی لیڈر سید حسن مرتضی کا کہنا تھا کہ پنجاب میں وفاق کے بعد عدم اعتماد لائیں گے، اس کے لئے پنجاب میں تمام اختلافی امور کو ختم کرلیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آئندہ انتخابات میں نشستوں پر ن اور ق لیگ میں ڈیڈ لاک

گذشتہ روز پنجاب کی سیاست میں اہم پیش رفت دیکھنے میں آئی جہاں سابق وزیراعظم نواز شریف نے ق لیگ کو پنجاب کی وزارت اعلیٰ دینے کی شرط مان لی ہے اور نئی ڈیل کے تحت وزارت اعلیٰ 6 ماہ کے لیے ہوگی۔

ذرائع کے مطابق ن لیگ کی قیادت ق لیگ کو 6 ماہ کیلیے پنجاب کی وزارت اعلیٰ دینے پر رضامند تو ہوگئی ہے تاہم اس کے اعلان پر اختلاف ابھی باقی ہے کیونکہ ن لیگ عدم اعتماد کے بعد جبکہ ق لیگ وزارت اعلیٰ کا اعلان پہلے چاہتی ہے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں