اشتہار

ایسا بلب جو 121سال سے مستقل جل رہا ہے، لیکن کیسے؟ ویڈیو دیکھیں

اشتہار

حیرت انگیز

ہمارے گھروں میں لگے بلب اکثر فیوز ہوجاتے ہیں، جس سے وقتی طور پر پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے، لیکن دنیا میں ایک بلب ایسا بھی ہے جو گزشتہ کئی سال سے مسلسل جل رہا ہے

غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وہ بلب ایسا ہے جو گزشتہ121سال سے بنا فیوز ہوئے مستقل جل رہا ہے۔

امریکی ریاست کیلی فورنیا کے ایک فائر اسٹیشن میں لگا یہ بلب 1901ء سے روشن ہے، اس انوکھے بلب کو اس عمر کے حساب سے "صد سالہ روشنی” کا نام دیا گیا ہے۔

- Advertisement -

گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل اس بلب کو دیکھنے کے لیے لیورمور کا یہ فائراسٹیشن سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔

ساٹھ واٹ کے اس بلب کو شیلبائے کمپنی نے1989 میں تیارکیا تھا۔ 1901ء میں لیورمورپانی اورتوانائی کمپنی کے مالک ڈینس بیئرنل نے اسے ریلوے اسٹیشن کو عطیہ کیا تھا، جس کے بعد یہ 71 سال تک گم نامی کے ساتھ اپنی روشنی پھیلاتا رہا۔

1972میں ایک مقامی اخبارکے رپورٹر نے اس بلب کے بارے میں چھان بین شروع کی، اس دوران ان کی ملاقات ڈینس بیئرنل کی بیٹی سے ہوئی جس نے انہیں بتایا کہ ممکنہ طور پر یہ بلب 1901 میں مذکورہ فائر اسٹیشن کو عطیہ کی گئی اشیاء میں شامل تھا۔

لیور مور فائراسٹیشن پر کام کرنے والے افراد کا اس بارے میں کہنا ہے کہ اس بلب کو کبھی بند نہیں کیا گیا اور121 سال سے یہ بلب مسلسل روشن ہے۔ اس بلب کے مسلسل روشن کے حوالے سے بہت سے مفروضات اور قیاس آرائیاں بھی کی جاتی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں