تازہ ترین

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

‘ایم کیو ایم کے ساتھ آج حتمی فیصلہ ہو گا’

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ ایم کیوایم سے بات چیت جاری ہے امید ہے آج ہونے والی ملاقات حتمی ہو گی کوئی ایک فیصلہ آجائے گا۔

اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے عمران اسماعیل نے کہا کہ ایم کیوایم کے ساتھ جو معاہدہ ہوا تھا اس پر عملدرآمد کر رہے ہیں ہماری کوشش ہےتمام اتحادی ہمارے ساتھ چلیں۔

انہوں نے کہا کہ چاہتےہیں اتحادی ہمارےساتھ چلیں اتحادی وزیراعظم عمران خان کی حمایت کرتے رہے ہیں اتحادی ہمارے اقدامات کی تعریف کرتے رہے ہیں۔

گورنر سندھ نے کہا کہ دعاؤں کا اثر ہے کل پورےپاکستان نے وزیراعظم کی حمایت کی کوشش ہے ناراض ہونے والے ارکان کو بھی واپس لے آئیں اتحادیوں کو ہمیشہ اہمیت دیتے اور آگے بھی دیتےرہیں گے۔

ذرائع کے مطابق حکومتی جماعت کے اہم رہنما آج ایم کیو ایم سے ملاقات کریں گے جس میں عدم اعتماد کی تحریک میں حمایت اور ساتھ چلنے پر بات چیت کی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کا کراچی اور اسلام آباد میں مشاورتی اجلاس جاری ہے جس میں موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا جارہا ہے۔ ایم کیو ایم کا کہنا ہے کہ ہمارا فیصلہ ہمارا اپنا ہوگا، ق لیگ کا فیصلہ انکا اپنا ہے اسے کو بھی دیکھ رہے ہیں ہم نے ابھی فیصلہ کرنا ہے جس پر مشاورت کررہے ہیں۔

Comments

- Advertisement -