بدھ, فروری 12, 2025
اشتہار

میکسیکو میں مرغوں کی لڑائی کے دوران 19 افراد ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

میکسیکو سٹی: میکسیکو میں مرغوں کی لڑائی کے دوران مسلح افراد کے حملے میں 19 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق میکسیکو میں مرغوں کی لڑائی جاری تھی اس دوران اسٹیڈیم پر مسلح افراد نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 3 خواتین سمیت 19 افراد ہلاک ہوگئے۔

اسٹیڈیم میں مسلح افراد کے حملے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق مسلح افراد کے حملے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکی ہے۔

غیرملکی میڈیا کا بتانا ہے کہ اس علاقے میں منشیات کے اسمگلروں کے درمیان گینگ وار اکثر جاری رہتی ہے، گزشتہ ماہ بھی اس علاقے میں گینگ وار کے دوران 17 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

مزید پڑھیں: مرغے نے مالک کی جان لے لی

پولیس کا کہنا ہے کہ مرغوں کے مقابلے کے شائقین پر حملہ گزشتہ ماہ مرنے والے افراد کا انتقام ہوسکتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق مرغوں کی لڑائی میکسیکو کے بہت سے علاقوں میں غیر قانونی ہے، کچھ حصوں میں یہ شائقین کی مقبول تفریح کا ذریعہ ہے، زیادہ تر علاقوں میں مرغوں کی لڑائی خفیہ طور پر منعقد کی جاتی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں