تازہ ترین

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج روانہ ہوگا

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج چین...

دیامر: مسافر بس کھائی میں گرنے سے 20 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

دیامر: یشوکل داس میں مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے...

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

مہوش حیات کی مزاحیہ ویڈیو وائرل

پاکستانی فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ مہوش حیات کی مزاحیہ ویڈیو وائرل ہوگئی۔

اداکارہ مہوش حیات نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر مزاحیہ ویڈیو شیئر کی جس میں وہ عجیب طریقے سے اسنیک کھا رہی ہیں۔

مہوش حیات نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ لوگ اس بات پر توجہ دیتے ہیں کہ آپ کا رویہ دوسروں کے ساتھ کیا ہے لیکن یہ غور نہیں خرتے کہ ان کا رویہ آپ کو بدل دیتا ہے۔

اداکارہ نے گزشتہ روز یہ ویڈیو شیئر کی جسے لاکھوں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور ان کی ویڈیو کی تعریف بھی کررہے ہیں۔

کچھ روز قبل اداکارہ مہوش حیات نے ایک اسٹوری شیئر کی تھی جس میں مداح کو ایک تقریب میں فوٹو سیشن کے دوران عقب سے ہاتھ بڑھا کر انہیں چھونے کی کوشش میں قریب آتے دیکھا گیا۔

اداکارہ کے پیچھے کھڑے ایک شخص نے ہاتھ بڑھا کر مداح کی یہ کوشش ناکام بنا دی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔ مہوش حیات نے اس واقعے کی ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے اپنے خیالات کا اظہار بھی کیا تھا۔

اداکارہ نے لکھا تھا کہ یہ دیکھ کر حیران ہوں کہ کس طرح آزاد خیال مداح فنکاروں کو آسان لیتے ہوئے انہیں چھونے کی کوشش کرتے ہیں، اگرچہ اس واقعے کا علم نہیں تھا لیکن اس کی شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھے عقب سے محفوظ رکھا۔

مہوش حیات کا کہنا تھا کہ لوگوں کو آپ سے سیکھنا چاہیے کہ ایک بہترین انسان کو کیا کرنا چاہیے۔

Comments

- Advertisement -