تازہ ترین

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

متحدہ اپوزیشن اور ایم کیوایم میں معاہدہ طے پا گیا، بلاول بھٹو

اسلام آباد : متحدہ اپوزیشن کے رہنما ایم کیوایم پاکستان کے وفد سے ملاقات کے بعد واپس روانہ ہوگئے، بلاول بھٹو نے دعویٰ کیا ہے کہ باقاعدہ اعلان آج کیا جائے گا۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ متحدہ اپوزیشن، ایم کیوایم پاکستان میں معاہدہ طے پا گیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ معاہدے کی توثیق کے بعد کل میڈیا کوتفصیلات سے آگاہ کیا جائے گا، مبارک ہو پاکستان۔

دوسری جانب ایم کیو ایم رہنما خواجہ اظہار الحسن نے کہا ہے کہ متحدہ اپوزیشن نے ایم کیوایم پاکستان کے مطالبات مان لیے ہیں، تمام پارٹیوں نے ہمارےمسائل کے حل پر اتفاق کیا ہے، رابطہ کمیٹی کی توثیق کے بعد تفصیلات سامنے رکھیں گے۔

ایم کیو ایم کے سینیٹر فیصل سبزواری نے اپنی ٹوئٹ میں بتایا کہ متحدہ اپوزیشن اور متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے درمیان معاہدے نے حتمی شکل اختیار کر لی ہے جبکہ پیپلز پارٹی کی سی ای سی اور ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی کی جانب سے مجوزہ معاہدے کی توثیق کے بعد باضابطہ طور پر میڈیا کو تفصیلات سے آگاہ کیا جائے گا۔

اس کے علاوہ پیپلزپارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی کے بیان کے مطابق اپوزیشن اور ایم کیو ایم رہنماؤں کے درمیان مشترکہ پریس کانفرنس آج شام 4 بجے اسلام آباد میں ہوگی۔

Comments

- Advertisement -