منگل, مارچ 11, 2025
اشتہار

سری لنکا سے ٹیسٹ سیریز، چار قومی کھلاڑی یو اے ای روانہ

اشتہار

حیرت انگیز

سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں حصہ لینے کے لئے قومی ٹیسٹ اسکواڈ کے چار کھلاڑی متحدہ عرب امارات کے لئے روانہ ہو گئے۔ سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل خرم منظور، اظہر علی، راحت علی اور محمد طلحہ لاہور سے ابوظہبی کے لئے روانہ ہوئے۔

روانگی کے موقع پراظہرعلی کا کہنا تھا کہ ٹیم کا مورال بلند ہے، ون ڈے کی طرح ٹیسٹ سیرز میں بھی فتح کا تاج پہن کر آئیں گے۔ایک سوال کے جواب میں اظہرعلی کا کہنا تھا کہ جنوبی افریقہ کو ان ہی کی سر زمین میں شکست دی ہے، یہ اچھی کارکردگی کا ہی نتیجہ ہے۔

سینئر کھلاڑی یونس خان اور اسد شفیق کراچی سے روانہ ہونگے جبکہ ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل دیگرکھلاڑی سری لنکا کیخلاف جاری ون ڈے سیریز کھیلنے کے لئے پہلے سے ہی متحدہ عرب امارات میں موجود ہیں۔

سری لنکا کیخلاف پہلا ٹیسٹ میچ اکتیس دسمبر سے ابوظہبی میں شروع ہو گا جبکہ دوسرا ٹیسٹ میچ آٹھ جنوری سے دبئی اور تیسرا ٹیسٹ سولہ جنوری سے شارجہ میں ہو گا۔

 

اہم ترین

مزید خبریں