اشتہار

وزیراعلیٰ پنجاب کا استعفیٰ گورنر کو موصول

اشتہار

حیرت انگیز

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی جانب سے دیا جانے والا استعفیٰ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کو موصول ہوگیا ہے۔

ق لیگ سے معاہدے کے نتیجے میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی جانب سے دیا جانیوالا استعفیٰ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کو موصول ہوگیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے یہ استعفیٰ اسی وقت دیدیا تھا جب وزیراعظم عمران خان اور اسپیکر پنجاب اسمبلی اور ق لیگ کے رہنما چوہدری پرویز الٰہی کی ملاقات ہوئی تھی اور اسی ملاقات میں وزیراعظم نے پرویز الہٰی کو نیا وزیراعلیٰ پنجاب نامزد کرنے کا اعلان کیا تھا۔

- Advertisement -

عثمان بزدار نے استعفیٰ دینے کے بعد کہا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کو استعفیٰ پیش کر دیا ہے، وزارت اعلیٰ کا منصب عمران خان اور عوام کی امانت ہے۔ ملک و قوم اور پارٹی کے مفاد میں استعفیٰ دیا ہے۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ استعفے کی منظوری کے بعد وزارت اعلیٰ چھوڑ دوں گا، وزیر اعظم عمران خان کا سپاہی ہوں اور سپاہی رہوں گا۔ عمران خان میرے قائد ہیں، ان کے ہر حکم پر لبیک کہوں گا۔

مزید پڑھیں: عہدے کی تمنا نہیں، ہمیشہ عمران خان کا ساتھ نبھاؤں گا: عثمان بزدار

انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ مشکل وقت میں اپنی پارٹی کے ساتھ کھڑا ہوں اور کھڑا رہوں گا، عہدے کی تمنا نہیں، ہمیشہ وزیر اعظم عمران خان کا ساتھ نبھاؤں گا، وزارتیں آنی جانی چیز ہیں، اصل چیز پارٹی اور عوام سے کمٹمنٹ ہوتی ہے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں