اشتہار

وزیراعظم آج قوم سے خطاب کرینگے، فواد چوہدری کا ٹوئٹ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان آج شام قوم سے خطاب کرینگے، گذشتہ روز انہوں نے اپنا قوم سے خطاب موخر کردیا تھا۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ وزیر اعظم عمران خان آج رات قوم سے خطاب کریں گے۔

- Advertisement -

اس سے قبل گذشتہ روز بھی یہ خبریں سامنے آئیں تھی کہ وزیراعظم قوم سے خطاب کرینگے تاہم وزیراعظم کی مصروفیت کے باعث یہ ممکن نہ ہوسکا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم قوم سے خطاب میں موجودہ سیاسی صورت حال اور عالمی سازش سے متعلق قوم کو آگاہ کرینگے، اپنے خطاب میں وہ قوم کو دھمکی آمیز خط کا معاملہ بھی سامنے رکھیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں