قاہرہ: مصر میں نوبیاہتا جوڑے نے شادی کے چند گھنٹوں بعد دسویں منزل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی۔
عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مصر میں پولیس حکام نے طالبیہ کے علاقے میں شادی کے چند گھنٹے بعد نوبیاہتا جوڑے کی اپارٹمنٹ کی بالکونی سے چھلانگ لگا کر خودکشی کی تحقیقات شروع کردیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ نوجوان اور لڑکی کی وقوعہ کی رات شادی ہوئی تھی۔
پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ ہلاک ہونے والے جوڑے کی عمر 25 اور 30 سال تھی۔
مصری میڈیا کا کہنا ہے کہ واقعے کے پیچھے کوئی مجرمانہ شبہ نہیں ہے۔
تفتیشی حکام وجوہ جاننے کے لیے متوفی کے اہل خانہ سے ملاقاتیں کر رہے ہیں جبکہ پولیس نے رپورٹ درج کرنے کے بعد دونوں لاشوں کی تدفین کی اجازت دے دی ہے۔
Comments
- Advertisement -