برازیل کی فٹ بال ٹیم ایک بار پھر نمبر ون بن گئی، پانچ سال بعد اپنی کھوئی ہوئی ریکارڈ پوزیشن حاصل کر لی۔
فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے ٹیموں کی نئی رینکنگ جاری کی ہے جس میں برازیل ترقی پارکر درجہ بندی میں سرِفہرست آ گئی۔
یلوشرٹس نے 3 سال سے پہلی پوزیشن پر براجمان بیلجیم کو پیچھے دھکیلتے ہوئے نمبر ون پوزیشن حاصل کر لی۔
🇧🇷🔝 Brazil are No1!
A Seleção return to top spot for the first time since 2017 👏#FIFARanking pic.twitter.com/4A6QipxDlP
— FIFA World Cup (@FIFAWorldCup) March 31, 2022
فیفا ورلڈکپ 2022 کے کوالیفائرز میں چلی اور بولیویا کو 4-0 سے شکست کے بعد برازیل کے پوائنٹس میں اضافہ ہوا جب کہ بیلجیم اور آئرلینڈ کا دوستانہ میچ برابر ہونے پر بیلجیم کے پوائنٹس میں کمی آئی اور اسے اپنی پہلی پوزیشن کھونی پڑی۔