اشتہار

بائیڈن سے ملاقات کے بعد سی آئی اے ڈائریکٹر کرونا میں مبتلا

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : امریکی انٹیلی جنس ایجنسی (سی آئی اے) کے ڈائریکٹر صدر بائیڈن سے ملاقات کے بعد کرونا وائرس میں مبتلا ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سی آئی اے کے ڈائریکٹر ولیم برنز نے گزشتہ روز صدر بائیڈن سے ملاقات کے بعد روٹین کا پی سی آر ٹیسٹ کرایا جو مثبت نکل آیا، جس کے بعد انہوں نے خود کو گھر میں ہی قرنطینہ کرلیا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ولیم برنز کی ویکسینیشن مکمل ہوچکی ہے اور وہ بوسٹر ڈوز بھی لگوا چکے ہیں اور انہوں نے جو بائیڈن سے ملاقات کے دوران سماجی فاصلہ بھی برقرار رکھا ہوا تھا اور ماسک بھی پہنا تھا اس کے باوجود وہ کرونا میں مبتلا ہوگئے۔

- Advertisement -

سی آئی اے کے 65 سالہ ڈائریکٹر اب گھر سے کام کریں گے اور پانچ روز بعد دوبارہ ٹیسٹ ہوگا، ٹیسٹ اگر منفی آیا تو ان کی دفتر واپسی ہوگی۔

واضح رہے کہ 79 سالہ جوبائیڈن امریکا کے اب تک کے سب سے زیادہ عمر رسیدہ صدر ہیں، جنہوں نے دو روز قبل ہی دوسری بوسٹر ڈوز لگوائی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں