تازہ ترین

آئی ایم ایف کا پاکستان کو سخت مالیاتی نظم و ضبط یقینی بنانے کا مشورہ

ریاض: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے سخت...

اسحاق ڈار ڈپٹی وزیراعظم مقرر

وزیرخارجہ اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم مقرر کر دیا...

جسٹس بابر ستار کے خلاف بے بنیاد سوشل میڈیا مہم پر ہائیکورٹ کا اعلامیہ جاری

اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس بابر ستار کی امریکی...

وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب، صدر اسلامی ترقیاتی بینک کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے دوسرے...

سوئٹزرلینڈ میں‌ خاندان کی مشترکہ خودکشی

برن : سوئٹرزلینڈ میں ایک خاندان سے سازشی نظریات کا شکار ہوکر مشترکہ طور پر عمارت سے چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یورپی ملک سوئٹرزلینڈ میں ایک عجیب و غریب واقعہ پیش آیا ہے جس میں ایک خاندان نے مشترکہ طور پر چھت سے کود کو اپنی زندگیوں کا خاتمہ کیا ہے تاہم ایک فرد زندہ بچ گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ خودکشی کرنے والوں میں 40 سالہ شوہر، 41 سالہ بیوی، جڑواں بہن، 8 سالہ بیٹی اور 15 سالہ بیٹا شامل ہے۔

خودکشی کرنے والوں میں صرف 15 سالہ بیٹا زندہ بچا ہے جو اس وقت کومہ میں ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مرنے والا خاندان سازشی نظریات کا شکار ہے اسی لیے اس نے کئی سال قبل خود کو سب سے علیحدہ کرلیا تھا اور ہر وقت بس گھر میں قید رہتا تھا حتیٰ کہ 8 سالہ بیٹی کو بھی اب تک اسکول میں داخل نہیں کرایا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ صرف خاتون کام کی غرض سے گھر سے باہر جاتی تھی باقی تمام افراد گھر میں رہتے تھے۔

Comments

- Advertisement -